مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو طبقوں میں تشدد کا معاملہ پیش آیا ۔لیکن اس اس واقعےکے بعد کھرگون میں مسلم طبقے کے لوگوں کی گرفتاریاں شروع کی گئی جس کو لے کر پوری ریاست کے مسلم طبقے میں بے چینی دیکھی گئیں۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دونوں طبقات کے ساتھ برابر کا سلوک کیا جائے۔ Narottam Mishra on Khargone Violence
وہی آج ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اپنی پریس کانفرنس میں ضلع کھرگون کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھرگون کہ اندر ویڈیو فوٹیج جو آئے ہیں اس کے مطابق لوگوں کی پہچان کی جا رہی ہے ۔اور اب تک 154 لوگوں کی گرفتاریاں کی جا چکی ہے۔وہی دو افراد پر راسوکا کی کارروائی کی گئی ہے جن کا نام محسن اور نواز آصف ہے۔
انہوں نے کہا محسن پر دس سے زائد کیس درج ہے تو وہی نواز پر بھی 8 سے زیادہ کیس درج ہے ۔وہی ویڈیو فوٹیج میں یہ دونوں ملزم دیکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ویڈیو میں ایس پی پر گولی چلانے والے شخص وسیم کی بھی پہچان کر لی گئی ہے ۔وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کھرگون کہ ویڈیو میں تیجو نامی شخص جو کہ ویڈیو میں پتھراؤ کرتا دیکھا گیا ہے اس کی گرفتاری اندور سے کی گئی ہے۔