انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے اپنی خاص گفتگو میں جہاں مرکزی حکومت کی تعریف کی ، وہیں انہوں نے کانگریس پارٹی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'دفعہ 370 پر کانگریس سیاست کر رہی ہے'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں آئی پی سی کی دفعہ 144 اس لیے نافذ کی گئی تاکہ علاقے کا نظم و نسق برقرار رہے۔
انہون نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی دفعہ 370 کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملک میں ، دو نشان، دو قانون اور دو آئن نہیں ہونے چاہئے۔
رکن پارلیمان کلستے سے لی گئی متعلقہ گفتگو کے حصے یہاں پیش کئے جا رہے ہیں۔