ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد ہلاک - سات افراد ہلاک

ضلع دموہ میں ایک ہی دن میں ایگ ایگ مقامات سے سات لوگوں کی اموات کی خبر سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

آسمانی بجلی
آسمانی بجلی
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 11:11 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں آسمانی طوفان مسلسل تباہی مچا رہا ہے۔ منگل کی رات کو ضلع میں چار مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔

پہلا واقعہ تیج گڑھ تھانہ علاقہ کے دیہی علاقے کا ہے، جہاں کسان کھیتوں میں کاشت کاری کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے، لیکن اچانک آسمانی بجلی گر گئی، جس میں پانچ کی موت ہوگئی۔

آسمانی بجلی

وہیں ضلع کے ہٹا پٹیرہ تھانہ علاقوں میں بھی ایک شخص آسمانی بجلی کے زیر اثر آگیا اور اسکی موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ تینوں مقامات پر آدھے درجن افراد زخمی ہوئے ہیں، فی الحال ہلاک شدگان کو دموہ کے ضلعی اسپتال میں لایا گیا ہے، تیج گڑھ اور ہٹا پٹیرا کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ضلع میں ایک ہی دن میں ایگ ایگ مقامات سے سات لوگوں کی اموات کی خبر سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ شاید ضلع میں یہ پہلا معاملہ ہے جب ایک ہی دن میں بے موسم بارش اور بجلی کے گرنے کی وجہ سے اتنے لوگوں کی موت ہوئی ہو، وہیں پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.