ETV Bharat / state

Khargone Violence: میدھا پاٹکر کو کھرگون جانے سے روک دیا گیا - مدھیہ پردیش کے نماڈ میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات

مدھیہ پردیش کے نماڈ میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ احتشام ہاشمی کو علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔

میدھا پاٹکر کو کھرگون جانے سے روک دیا گیا

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 3:56 PM IST

Updated : Apr 17, 2022, 4:23 PM IST

نماڈ، مدھیہ پردیش: سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور ایڈووکیٹ احتشام ہاشمی کی ٹیم کو کھرگون اور سیدوہ علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مدھیہ پردیش میں نماڈ کے کھرگون اور سیندوا میں رام نومی کے موقع پر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے ان علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا۔ Khargone Violence۔ میدھا پاٹکر اور احتشام ہاشمی کی ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملنا چاہتی تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر میدھا پاٹکر نے کہا کہ کھرگون اور بڑوانی میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے جو نامناسب ہے، جس سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔

میدھا پاٹکر کو کھرگون جانے سے روک دیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

احتشام ہاشمی نے کہا کہ جن علاقوں میں فرقہ وارانہ واقعات پیش آئے وہاں جانے سے روکنا غیرآئینی ہے۔ ہم لوگ متاثرین سے ملنا اور ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر اس پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 17, 2022, 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.