ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور صوبے میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثر مریض اور اموات درج کئے گئے ہیں۔
چوتھی بار پردیش کے وزیر اعلی بننے کے بعد صنعتی شہر اندور کے دورے پر آئے شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع سطح کی کمیٹی میں شرکت کر کورونا وائرس کی مزید معلومات حاصل کریں اور مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس منعقد کی ۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کانگریس کے پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔ جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس حکومت نے مدھیہ پردیش کے سیکریٹریٹ کو دلالوں کا اڈا بنا دیا تھا۔ روز وہاں پیسوں کے لین دین کی بات ہوتی تھی۔'
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس حکومت نے پندرہ مہینوں میں پورے مدھیہ پردیس کو تباہ اور برباد کرنے کا کام کیا ہے۔'
واضح رہے کہ 'شیوراج سنگھ چوہان کے دورہ کو لے کر کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ دورہ ایک بہانہ ہے اصل میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں ہیں۔'