ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش بجٹ 2021 :حکومت اقلیتوں کے بارے میں بھی سوچے

ریاست مدھیہ پردیش کا صوبائی بجٹ 2 مارچ کو پیش کیا جائے گا، لیکن مسلم طبقے کو پہلے کی طرح اس بار کے بجٹ سے بھی نا امیدی نظر آ رہی ہے۔

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 5:27 PM IST

مدھیہ پردیش بجٹ 2021 :حکومت اقلیتوں کے بارے میں بھی سوچے
مدھیہ پردیش بجٹ 2021 :حکومت اقلیتوں کے بارے میں بھی سوچے

یاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی سیشن جاری ہے اور کل یعنی 2 مارچ کو صوبائی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ جب ای ٹی وی بھارت نے بجٹ کے بارے میں مسلم طبقہ سے بات چیت کی۔

ریٹائرڈ ڈی آئی جی ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ جس طرح سے پچھلا بجٹ پیش کیا گیا اور اس میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا گیا، اس بار بھی ایسا ہی کچھ محسوس ہوتا ہے۔مرکز کی جانب سے اقلیتوں کو کچھ نہیں ملا، وہیں ہمیں لگتا ہے کہ اقلیتوں کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، بلکہ اس میں کمی ہی کی جائے گی۔

مسلم ویکاس پریشد کے صدر محمد ماہر نے کہا افسوس کی بات ہے کہ مدھیہ پردیش میں ابھی تک کسی بھی اقلیتی ادارے چاہے وہ وقف بورڈ ہو یا مدرسہ بورڈ ہو ان میں کسی بھی طرح کی نہ تو تقرری کی گئی ہے اور نہ ہی پچھلے سال کا بجٹ خاطر خواہ تھا۔ امید کرتے ہیں کہ اس بار اچھا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس سے شاید اقلیتوں کو فائدہ پہنچے گا۔کیونکہ امید پر دنیا قائم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے سال کے بجٹ میں جس طرح کی مایوسی سامنے آئی تھیں، ویسی مایوسی اس بار کے بجٹ میں نہ دیکھنے کو ملے۔

سینئر صحافی مشاہد خان کا کہنا ہے کہ عوام کو توقع ہے کی جس طرح کی مہنگائی کا دور چل رہا ہے اس سے راحت ملے اور جہاں تک اقلیتوں کا تعلق ہے، خبر ہے کہ حکومت مرکزی حکومت کی طرح اقلتیوں کے بجٹ میں کٹوکرسکتی ہے۔جس طرح سے مرکزی حکومت نے اقلیتوں کو فراموش کردیا ہے، وہ صوبائی حکومت بھی کرسکتی ہے۔لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ دوسروں کی طرح اقلیتوں کے بارے میں بھی سوچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.