ETV Bharat / state

PM Modi in Bhopal وزیراعظم نریندر مودی آج بھوپال میں پارٹی کارکنان کو خطاب کریں گے - PM conclude BJP Jan Ashirwad Yatra

وزیراعظم نریندر مودی آج ایک بار پھر ریاست مدھیہ پردیش کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کے آج بھوپال دورے پر سخت سلامتی بندوبست کیا گیا ہے۔ وزیراعظم بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان کی کانفرنس کو خطاب کریں گے۔ Prime Minister Narendra Modi

PM Modi in Bhopal
PM Modi in Bhopal
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 10:19 AM IST

بھوپال: وزیراعظم نریندر مودی کے دارالحکومت بھوپال پہنچنے میں اب محض کچھ گھنٹے ہی بچے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی آج دارالحکومت بھوپال کے جمبوری گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے کارکنوں کے مہا کمبھ میں حصہ لینے آ رہے ہیں۔ جہاں ریاستی حکومت وزیر اعظم مودی کی آمد کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ وہیں پولیس اور انتظامیہ بھی اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریاستی حکومت نے اپنے تین کابینی وزراء کو وزیراعظم مودی کے استقبال کی ذمہ داری سونپی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے آج کے بھوپال کے مجوزہ دورے کے لیے کابینہ کے تین وزراء کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ، جیل اور پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا بھوپال ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کرے گے۔ شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر بھوپیندر سنگھ بھوپال ہیلی پیڈ پر وزیراعظم کی آمد پر ان کا استقبال کریں گے۔ طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ بھوپال میں مرکزی تقریب کے مقام پر وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق یہاں پولیس نے سخت سلامتی بندوبست کیا ہے اور وزیراعظم مودی کی آمد کے حوالے سے روٹ پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی پیر کو یعنی آج کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان کے مہا کمبھ میں شامل ہوگے۔ وپال کے جمہوری گراؤنڈ میں پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پروگرام میں 10 لاکھ کارکنوں کو شامل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جمبوری گراؤنڈ میں پروگرام کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیج، بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پروگرام کی ضروری تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔ بھوپال اور مدھیہ پردیش وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کھلی جیپ میں اسٹیج پر پہنچیں گے۔ جمبوری گراؤنڈ کے قریب ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے قافلے میں جمبوری گراؤنڈ سے پنڈال تک جائیں گے۔ اس کے بعد کھلی جیپ میں سوار ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وی ڈی شرما ان کے ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم کھلی جیپ میں کارکنوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسٹیج پر جائیں گے۔ اس کے لیے درمیان سے بڑی سڑک بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کو دیکھتے ہوئے محکمۂ پولیس نے تین کلومیٹر کے اندر نو فلائنگ زون جمہوری گراؤنڈ کے ارد گرد تیار کیا ہے۔ جمبوری میدان کے تین کلومیٹر کے دائرے میں پیراگلائیڈرز، ڈرونز، غرم غبارے اور دیگر اڑنے والی اشیاء پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اگر خلاف ورزی کی گئی تو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پروگرام کی جگہ پر چار لیڈروں کے کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، قومی صدر جے پی نڈا، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وی ڈی شرما کے بڑے کٹ آؤٹ پنڈال میں لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنڈال کے اندر چاروں رہنماؤں کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔ ساتھ ہی اسٹیچ کے اوپر ان لیڈروں کی تصاویر ہے جنہوں نے پانچ جن آشرواد یاترا کی قیادت کی تھی۔ اسی کے ساتھ اس علاقہ کے پرائیویٹ اسکولوں میں چھٹی کا اعلان وزیراعظم کے دورے کے سبب کر دیا گیا ہے۔ اور اس تعلق سے پیغامات اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو بھیجے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.