بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں کانگرس پارٹی نے اپنی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس کے بعد کانگرس پارٹی کی امیدواروں نے اپنے اپنے اسمبلی حلقے میں انتخابی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے۔ وہیں کانگرس پارٹی کے بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے امیدوار عارف مسعود لگاتار اپنے اسمبلی حلقے کہ لوگوں کے بیچ پہنچ رہے ہیں۔
آج عارف مسعود نے اپنے اسمبلی حلقے کے ہاتھی خانہ علاقے میں پہنچ کر بزرگوں اور نوجوان لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے پانچ سال تک کیے گئے اپنے کاموں سے روبرو کروایا۔ اس موقع پر عارف مسعود نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے انتخابات جیتنے کے بعد میرے سامنے دو راستے تھے۔ ایک یہ کہ میں اپنی اسمبلی حلقے میں سڑکوں، نالیوں، پانی، شہر کی ترقی اور دیگر کاموں کو انجام دیے کر اپنی نمائندگی کا فرض ادا کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ مجھے عوام نے لیکن جس مقصد سے کامیاب بنایا تھا کہ میں مظلوموں کی آواز بن کر میں عوام کی نمائندگی کروں۔ اور اس بات کا مجھے احساس بھی تھا۔ اس بار مجھے پھر ایک موقع ملا ہے۔ اس لیے میں کانگرس پارٹی نے جو منشور جاری کیا ہے ہماری حکومت بنی تو ہم سارے وعدے پورے کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے کانگرس کی حکومت نے جو منشور جاری کیا تھا اسے ہم نے پورا کیا اور میں نے ریاست کے امام و موذنین کے لیے آواز بلند کی تھی کہ جس طرح سے مندر کے پجاریوں کو تنخواہ دی جاتی ہے اسی طرح امام و موذنین کو بھی نظرانہ دیا جائے گا۔ وہیں وہ اردو اساتذہ جن کے ساتھ نا انصافیاں ہو رہی تھی ان کے لیے بھی میرے ذریعہ کانگرس پارٹی سے بات کی گئی ہے۔ وہیں بھوپال کے ساتھ ہمارے ریاست کی وہ قبرستان جو گاؤں، دیہاتوں میں ناجائز قبضوں کا شکار ہوئے ہیں۔ انہیں آزاد کرانے اور ان کے رکھ رکھاؤ اور دیگر کاموں کے لیے آواز اٹھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:MP Assembly Election 2023 مدھیہ پردیش میں کانگریس کے اٹھاسی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری
کانگریس کے امیدوار کے مطابق اس بار بھی ہم انہی معاملوں کو لے کر کانگرس کی حکومت آنے پر کام کریں گے۔ کیونکہ کانگرس پارٹی بھارتی جنتہ پارٹی کی طرح نہیں ہے جو یہ کہتی ہے کہ سب کا ساتھ، سب کا وقاس اور سب کا وشواس مگر اس پر کھرا نہیں اترتی ہے۔ انہوں نے کہا کانگرس کی حکومت آنے پر ان سارے کاموں کو انجام دیں گے جو بھارتی جنتا پارٹی نہیں کر پائی ہے۔