ETV Bharat / state

Hajj 2023 Application Processing حج درخواست جمح کرنے کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا

مرکزی وزارت اقلیتی فلاح و بہبود نے سبھی ریاستوں کی حج کمیٹیوں سے صلاح لینے کے بعد نئی پالیسی تشکیل دی ہے، وزارت کی کوشش ہے کہ ریاست کی آبادی کے تناسب میں کوٹہ بڑھایا جائے اورحج کمیٹیوں کو ایئر لائنز کمپنیاں طے کرنے کا بھی حق دیا جائے۔

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:03 PM IST

حج 2023 درخواست جمح کرنے کیلئے مزید انتظار

سفر حج پر جانے والے خواہش مندوں کو آن لائن درخواستوں کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔ اس کی وجہ نئی حج پالیسی ہے۔ پی ایم او سے منظوری ملنے کے بعد اسے مرکزی وزارت محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود جاری کرے گا۔ اس کی جاری ہوتے ہیں حج کمیٹی آف انڈیا سفر حج کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دے گی۔ پچھلی پالیسی 2018 میں بنائی گئی تھی اور اب ترمیم کی گئی۔ مرکزی وزارت اقلیتی فلاح و بہبود نے سبھی ریاستوں کی حج کمیٹیوں سے صلاح لینے کے بعد نئی پالیسی تشکیل دی ہے، وزارت کی کوشش ہے کہ ریاست کی آبادی کے تناسب میں کوٹہ بڑھایا جائے اور حج کمیٹیوں کو ایئر لائنز کمپنیاں طے کرنے کا بھی حق دیا جائے، اس کے لیے انہیں گلوبل ٹینڈر منعقد کرنے کا بھی حق دیا جائے۔ ان نقاط پر وزارت کے ساتھ بیرونی ممالک اور منسٹری آف سول ایوی ایشن کے بیچ بات چل رہی ہے۔ سعودی عرب حکومت کے ساتھ ہوئے قرار داد مفاہمت کے مطابق اس سال حج کوٹہ معمول کے مطابق کر دیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ امید کی جارہی ہے کہ مدھیہ پردیش کو ملنے والا کوٹہ بھی دوگنا ہو جائے گا۔

موصولہ معلومات کے مطابق سعودی عرب حکومت نے حج 2023 کے لیے بھارت سرکار کو ایک لاکھ 75 ہزار 25 حاجیوں کا کوٹہ دینے کی بات کی ہے، جو پہلے سے کچھ زیادہ ہے۔ معلومات کے مطابق مسلسل دو سال سفر حج ملتوی رہنے کے بعد سال گذشتہ حاجیوں کی تعداد کافی محدود کر دی گئی تھی۔محدود تعداد کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے حصہ میں محض 1700 سیٹ آئی تھی۔ اب کورونا پابندیاں ختم ہونے اور قومی کوٹہ بڑھنے کے ساتھ ہی ریاست کا کوٹہ تقریبا 4 ہزار سے زائد مل سکتا ہے۔ دریں اثناء بتایا جا رہا ہے کہ حج فارم بھرنے کا کام ایک فروری سے شروع ہو سکتا ہے۔ مدھیہ پردیش حج کمیٹی کی سی ای او سید شاکر علی کے مطابق حج کوٹہ بڑھانے سے ریاست سے زیادہ لوگ سفر حج پر جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:Hajj Policy جلد از جلد حج پالیسی کا اعلان کیے جانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.