بھوپال: مدھیہ پردیش میں وزیراعلیٰ کا عہدہ کون سنبھالے گا اس کو لیکر کئی دنوں سے جاری قیاس آرائیاں آج ختم ہوگئی ہیں۔ ایم پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں موہن یادو کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور اب وہ ایم پی کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ڈاکٹر موہن یادو جنوبی اجین سے رکن اسمبلی ہیں۔ جبکہ جگدیش دیوڑا اور راجیندر شکلا کو نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔ نریندرسنگھ تومر ایم پی اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔
ڈاکٹر موہن یادو نے 2023 کے ایم پی اسمبلی انتخابات میں جنوبی اجین سیٹ سے 95699 ووٹ حاصل کیے تھے اور انھوں نے کانگریس کے چیتن پریم نارائن یادو کو 12,000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ وہ پہلی بار 2013 میں ایم ایل اے بنے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے اس بڑے سیاسی اقدام، جس میں ایک ہفتہ سے زیادہ کا وقت لگ گیا، نے شیوراج سنگھ چوہان کے دور کے خاتمہ کا اعلان تھا۔ کیونکہ شیوراج وزیراعلیٰ عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے تھے۔ شیوراج چار مرتبہ 2005، 2008، 2013 اور 2020 میں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی تھی۔ ریاست میں جہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ بتایا جا رہا تھا۔ وہاں کانگریس کا صفایا ہوگیا۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے بغیر سی ایم کے چہرے کے 163 سیٹیں جیتی تھیں جب کہ کمل ناتھ کے چہرے پر لڑنے والی کانگریس صرف 66 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں