ETV Bharat / state

RSS Chief Mohan Bhagwat تقسیم ہند کا فیصلہ غلط، اکھنڈ بھارت کے لیے تیار رہیں: بھاگوت

سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سندھی سماج کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تقسیم ہند کو غلطی قرار دیا۔ سنگھ سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ آج بھی خوش نہیں ہیں۔ موہن بھاگوت نے ملک کو اکھنڈ بھارت کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا۔

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 11:06 PM IST

Updated : Mar 31, 2023, 11:13 PM IST

mohan-bhagwat-says-partition-was-a-mistake
تقسیم ہند غلط فیصلہ، اکھنڈ بھارت کے لیے تیار رہیں، بھاگوت
ویڈیو

بھوپال: سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ان کا ایک بیان سرخیوں میں ہے۔ سندھی سماج کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بھوپال پہنچے سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ تقسیم ہند ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی پاکستانی عوام خوش نہیں ہیں۔ اب وہ مانتے ہیں کہ تقسیم ایک غلطی تھی۔ موہن بھاگوت نے سندھی برادری کے ذریعے اکھنڈ بھارت کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ تیار رہیے۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان پر حملہ کرنے والے نہیں، میں حملہ آور نہیں ہیں، لوگوں کے من میں آئے گا لوگ خود کر لیں گے۔'

پاک بھارت تقسیم کی غلطی: پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ جو لوگ تقسیم کے بعد بھارت سے الگ ہوئے، کیا وہ اب بھی خوش ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرا یہ کہنے کا مطلب نہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے، ہرگز نہیں۔ ہمارا تعلق کسی ایسے کلچر سے نہیں جو دوسروں پر حملوں کا مطالبہ کرے۔ بھاگوت نے کہا کہ ہم اس ثقافت سے ہیں جو اپنے دفاع میں مناسب جواب دیتے ہیں۔ بھاگوت نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی تقسیم ایک غلطی تھی۔ سب کہہ رہے ہیں کہ یہ غلطی تھی۔ تقسیم ہند ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

کیا پی او کے پر حکومت کوئی فیصلہ لے سکتی ہے: سنگھ سربراہ کے اس پیغام سے واضح ہے کہ مودی حکومت میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے تعلق ضرور کچھ نہ کچھ چل رہا ہے۔ اسی لیے موہن بھاگوت کا اس قسم کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے براہ راست ایک اکھنڈ بھارت کے خواب کو سچ کرنے کے لیے کہا اور سندھی برادری سے کہا کہ وہ چھوٹی موٹی لالچوں میں نہ پڑیں، بلکہ اکھنڈ بھارت کے لیے تیاری کریں۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ حکومتوں میں اعلانات ہوتے رہتے ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں کہ سب پر عمل کیا جائے۔ اس کی فکر نہ کریں، لیکن آپ کو اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرنا ہے۔

سنگھ سربراہ نے اور کیا کہا: موہن بھاگوت نے کہاکہ اندور واقعے سے ہر کوئی غمزدہ ہے، لیکن اسے ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جب انہیں اندور حادثہ کا علم ہوا، وہ اس وقت گنگا کے کنارے پر تھے، انہوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھو ہیں اور سندھو خطہ اپنے حالات زندگی کو نہیں بھولیں گے۔ کیونکہ یہ تقسیم مصنوعی تھی۔ تقسیم کرنے والے نے بھی کہا کہ پتہ نہیں میں نے کیا کیا۔

دراصل موہن بھاگوت کے پروگرام کے دوران مہامنڈلیشور سنترام نے اسٹیج پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھی سماج کو متحد ہونا ہوگا تب ہی اسے حکومت سے تحفظ ملے گی۔ اندور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھی مندروں اور دیگر اداروں پر حملے کیے گئے، لیکن حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ واقعہ کا نوٹس لیں۔ اسی لیے موہن بھاگوت نے اشاروں میں کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ حکومت کے ہر اعلان پر عمل ہو۔

وزیر اعلی شیوراج نے ہیمو کالانی کی سوانح عمری کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اسکول کے بچوں کی کتابوں میں سندھی معاشرے کے سنتوں کی سوانح عمری ہوگی۔ جسے وہ پڑھیں گے۔ اگلے ماہ سے حکومت سندھو درشن اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے۔ جس میں 25 ہزار روپے فی یاتری دیے جائیں گے۔ ریاست میں سندھی ساہتیہ اکادمی کا بجٹ کو بڑھا کر 5 کروڑ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 31, 2023, 11:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.