بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں نومبر-دسمبر میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے قبل سیاسی جماعتوں نے تنظیموں کو مضبوط کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی میں انتخابات سے قبل ریاستی صدر، ریاستی کوآرڈینیٹر اور شریک انچارج، جنرل سیکرٹری کی تقرریاں کی گئی ہیں۔محمد اعجاز خان کو ریاستی اقلیتی مورچہ کا صدر بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی کویتا پاٹیدار کو مہیلا مورچے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے جہاں محمد اعجاز خان کو اقلیتی مورچہ کا ریاستی صدر بنایا تو وہی وسیم الدین کو ریاستی جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے بتایا کہ مجھے جو ذمہ داری پارٹی نے دی ہے۔ اس میں میری یہ کوشش رہے گی کہ بھاجپا مورچے کے آخری شخص تک کو ہر طرح کا فائدہ پہنچایا جائے۔ اور جو حکومت کے ذریعے اسکیمیں چلائی جا رہی ہے۔ ان کا فائدہ سماج کے لوگوں تک پہنچ کا کرئے گے۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی چیئرمین صنور پٹیل نے محمد اعجاز خان کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ میں سب سے پہلے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کا اور بھارتی جنتا پارٹی کے ذمہ داران اور بھاجپا صوبائی صدر وی ڈی شرما کا کہ انہوں نے حرکت یہ جنتا پارٹی کے ایک ایسے کارکن کا انتخاب کیا جو لمبے وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریتی نیتی کو عوام تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا پہلے بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے صوبائی نائب صدر اور صوبے کے صدر نہیں لگاتار بھارتی جنتا پارٹی کا کام کیا ہے۔ اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو محمد ایجاز خان کا انتخاب کیا ہے وہ ایک بہت اچھا قدم ہے۔ اس لئے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ اقلیتی مورچہ کے صدر رفعت وارثی کے اسٹیٹ حج کمیٹی کا صدر بنائے جانے کے بعد سے ہی بھاجپا اقلیتی مورچہ کے صدر عہدے پر نئی تقرری چرچا میں تھی۔ وہی روہت اگروال کو اندور فارن ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کا اسٹیٹ کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔ کویتا پاٹیدار کو مہیلا مورچہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bhopal Gas Tragedy بھوپال میں یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کی پانچ تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس
اس کے علاوہ یووا مورچہ کے شریک انچارج آشیں دوبے، بھاجپا چمبل ویژن کے انچارج وجے دوبے، اندور ڈویژن کے شریک انچارج تیج بہادر سنگھ چوہان کو مقرر کیا گیا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے تمام عہدے داروں کو نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔