ETV Bharat / state

Amit Shah on Modi Govt مودی حکومت نے ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں

بھوپال میں امت شاہ نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی سرکار نے ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ شاہ نے کہا کہ 2014 میں میڈیکل کالج 387 تھے، جو بڑھ کر 596 ہوگئے ہیں، ایم بی بی ایس سیٹوں کی تعداد کو 51000 سے بڑھا کر 79000 کر دیا گیا ہے۔' Number of MBBS Seats in India

مودی حکومت نے ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 11:23 AM IST

بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ملک میں پہلی بار ہندی میں ایم بی بی ایس کا نصاب لانچ کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کا دن آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ہندوستان کے طبی شعبے کے لئے بہت اہم ہے، جسے آنے والے وقت میں سنہرے لفظوں میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کے تعلیمی شعبے کے احیاء اور تعمیر نو کا دن ہے۔ مسٹرشاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے نئی تعلیمی پالیسی میں بنیادی ، تکنیکی اور طبی تعلیم میں بچے کی مادری زبان کو اہمیت دے کر ایک بہت بڑا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم، گجراتی، بنگالی وغیرہ تمام علاقائی زبانوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم دستیاب کرانے پر زور دیا ہے اور مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان سرکار نے سب سے پہلے مودی جی کی اس خواہش کی تکمیل کی ہے۔ Amit Shah Launches Hindi version of MBBS Course

امت شاہ نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی سرکار نے ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم کے شعبے میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ شاہ نے کہا کہ 2014 میں میڈیکل کالج 387 تھے، جو بڑھ کر 596 ہوگئے ہیں، ایم بی بی ایس سیٹوں کی تعداد کو 51000 سے بڑھا کر 79000کردیا گیاہے۔ آئی آئی ٹی 16تھے، جو اب 23 ہیں، آئی آئی ایم ایس 13تھے جو اب 20 ہیں اور آئی آئی آئی ٹی 9 تھے جو اب بڑھ کر 25 ہوگئے ہیں۔ 2014 میں ملک میں کل 723 یونیورسٹیاں تھیں، جنہیں بڑھا کر 1043کرنے کا کام مرکز کی نریندر مودی سرکار نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی کے ذریعے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کے توسط سے ہماری زبانوں کے وقار کو قائم کرنے اور ہماری زبانوں میں ہی ٹیکنیکل، میڈیکل اور قانون کی پڑھائی کا نظم پورے ملک میں کرنے سے ملک میں صلاحیت کا انقلاب آنے والا ہے۔ مسٹرشاہ نے کہا کہ انگریزی کی تشہیرو توسیع کرنے والے لوگوں نے زبان کو ذہنی صلاحیت کے ساتھ جوڑ دیا، لیکن زبان اور ذہنی صلاحیت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔زبان صرف اظہار کا ذریعہ ہے، جبکہ ذہنی صلاحیت بچے کو ایشور نے دی ہے، جسے تعلیم سے نکھارا جا سکتا ہے اور اگر مادری زبان میں تعلیم ہوتی ہے تو ذہنی صلاحیت کو نکھارنے میں بہت فائدہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی اس شروعات سے تحقیق کے شعبے میں ہندوستان دنیا میں بہت آگے جائے گااور ہمارے بچوں کی ذہنی صلاحیت کا بھی دنیا سے تعارف ہوگا۔

امت شاہ نے کہا کہ آج میڈیکل کی پڑھائی ہندی میں شروع ہورہی ہے اور جلد ہی انجینئرنگ کی پڑھائی بھی ہندی میں شروع ہوگی اور ملک بھر میں آٹھ زبانوں میں انجینئرنگ کی کتابوں کا ترجمہ شروع ہوچکا ہے اور کچھ ہی وقت میں ملک کے تمام طلباء اپنی مادری زبان میں ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کی شروعات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس لئے اہم ہے کہ کیونکہ آج سے ہمارے بچوں کو اپنی مادری زبان میں ٹیکنیکل اور میڈیکل تعلیم تو ملے گی ہی، اس کے ساتھ ہی وہ آگے تحقیق بھی اپنی زبان میں کرسکیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کی نئی تعلیمی پالیسی کو سب سے پہلے اور اچھے طریقے سے مدھیہ پردیش نے زمین پر اتارا ہے۔ مسٹرشاہ نے طلباء سے کہا کہ کسی بھی انسان کے سوچنے کا عمل اپنی مادری زبان میں ہی سب سے اچھا ہوتا ہے اور مادری زبان میں کی گئی بات دل کے اندر تک پہنچتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچنے، ترمیم، تحقیق، دلیل، تجزیہ اور فیصلے پر پہنچنے کا عمل ہمارا من ہماری مادری میں ہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پڑھائی لکھائی اور تحقیق مادری زبان میں ہو تو ہندوستان کے طلبا ءدنیا کے کسی بھی ملک کے طلباء سے کم نہیں ہے اور وہ پوری دنیا میں تحقیق کے شعبے میں بھی ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Shah Launches Hindi version of MBBS Course امت شاہ نے ایم بی بی ایس کورس کے ہندی کتابوں کا اجراء کیا

امت شاہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں کچھ طاقتوں نے برین ڈرین کی تھیوری اپنائی اور آج وزیر اعظم مودی برین ڈرین کی تھیوری کو برین گین تھیوری میں بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مودی جی کی قیادت میں نئی تعلیمی پالیسی کے توسط سے ہماری زبانوں کو اہمیت دینے کی شروعات ہوئی ہے۔ جے ای ای، این ای ای ٹی اور یوجی سی امتحانات کو ملک کی 12زبانوں میں منعقد کرنے کی ہم نے شروعات کی ہے۔اسی طرح کامن یونیورسٹی انٹرینس ٹیسٹ ملک کی 13زبانوں میں منعقد کیا جارہا ہے اور 10 ریاستوں نے انجینئرنگ نصاب کا تمل، تیلگو، مراٹھی، بنگالی، ملیالم اور گجراتی میں ترجمہ کرکے اس کی تعلیم شروع کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.