ETV Bharat / state

Maha Rally In Bhopal بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ریلی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 12:11 PM IST

بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں 'مہا ریلی' کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کو کرتے ہوئے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 'مدھیہ پردیش کے عوام بی جے پی سے اکتا چکے ہیں۔'

بھوپال میں رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ریلی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ کانگرس کارکنان نے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں آج کملہ پارک سے ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ ایک بڑی ریلی نکالی۔ رکن اسمبلی عارف مسعود کی ریلی کو کانگرس کے سابق مرکزی وزیر سریش پچوری نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وہیں سماجی تنظیموں اور تاجروں نے مختلف مقامات پر اس ریلی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش میں عوام نے دکھا دیا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ عوام نے بڑی تعداد میں جلسے میں آ کر اپنی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Shia Dawoodi Bohra Waqf شیعہ داؤدی بوہرا وقف چندہ نگرانی معاملہ

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی اسمبلی میں عام لوگوں سے جو پیار ملا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں پہلے سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب رہوں گا۔ عوام بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ یہ بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف عوامی غصہ ہے۔ وہیں رکن اسمبلی عارف مسعود نے دعوی کیا کہ اس بار ریاست مدھیہ پردیش میں کانگرس کی حکومت بنے گی اور ایک بار پھر ہمارے لیڈر کمل ناتھ ریاست کے وزیر اعلی بنیں گے۔ ان کے ذریعہ ریاست کی سرکار چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.