اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دت پور علاقے میں گزشتہ روز 13 برس کی ایک لڑکی اپنے اہل خانہ سے چھپ کر اپنے گھر سے نکل آئی اسی دوران اس کا ایک دوست اسے ایک ہوٹل میں لے گیا۔
اسی دوست نے ہوٹل میں لڑکی کی عصمت دری کی الزام ہے کہ اس کے بعد ہوٹل کے منتظم سمیت مزید تین نوجوانوں نے بھی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔
اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی شکایت کی بنیاد پر پانچ ملزمین کے خلاف کیس درج کر دو کو گرفتار کر لیا ہے۔ بقیہ ملزمین کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔