ETV Bharat / state

مہاجر مزدور اندور سے کلکتہ کے لیے روانہ - مزدور اندور سے کلکتہ کے لیے روانہ

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے مہاجر مزدور بس کے ذریعے اپنی آبائی ریاست کلکتہ کے لیے روانہ ہوئے۔

مہاجر مزدور اندور سے کلکتہ کے لیے روانہ
مہاجر مزدور اندور سے کلکتہ کے لیے روانہ
author img

By

Published : May 28, 2020, 12:08 PM IST

کلکتہ کے ہزاروں مزدور مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ملازمت کرتے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات پیش آئی، ان کے پاس کوئی کام بھی نہیں اور پیسے بھی ختم ہوگئے جس کے سبب وہ اپنے گھر جانے پر مجبور ہیں۔

مہاجر مزدور اندور سے کلکتہ کے لیے روانہ

منور کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس پیسے بچے ہیں۔ وہ بسوں کے ذریعے اپنے گاوں لوٹ رہے ہیں مگر کئی لوگ ایسے ہیں جن کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ وہ یہی پھنسے ہوئے ہیں میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کچھ ایسا انتظام کریں کہ ہم اپنے آبائی گاوں پہنچ سکیں۔ لاک ڈاؤن کھل نہیں رہا ہے اور ایسے میں یہاں مزدور بہت پریشان ہو رہا ہے۔ اس کے پاس پیسے بھی نہیں ہے اور نا ہی کام ہیں۔ وہ بھوکے مرنے پر مجبور ہے۔

شیخ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ ایک دن کا لاک ڈاؤن کا بول کر دو مہینے سے زیادہ ہوگئے اور ابھی بھی اس کے کھلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے ایسے میں ہمارے پاس پیسہ نہیں بچا ہے اور نہ ہی کاروبار شروع ہورہا ہے ہم یہاں پریشان ہو رہے ہیں اس لیے ہم اپنے آبائی وطن لوٹ رہے ہیں تاکہ وہاں دو وقت کا کھانا تو ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.