ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: ریاستی حکومت کا اردو کے تئیں سوتیلا رویہ

مدھیہ پردیش میں کالج اور اسکولز کے لیے نکالی گئی 370 اساتذہ کی اسامی پر حکومت کا اردو کے تئیں سوتیلا رویہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے اردو حلقے میں ناراضگی ہے۔

Memorandum on the appointment of Urdu teachers in madhya pradesh

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 8:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی تقرری کے لئے 370 اسامی ریاستی حکومت کے ذریعہ نکالی گئی ہے۔ مگر ان 370 اساتذہ کی پوسٹ میں اردو اساتذہ کی کوئی پوسٹ نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'جب اردو اور ہندی کو بہنوں کی طرح مانا جاتا ہے تو پھر اردو زبان کے ساتھ اس طرح کا سوتیلا طرز عمل کیوں کیا جا رہا ہے۔'

وہیں اس طرح کی حکومت کے رویے سے اردو حلقے میں ناراضگی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد بھوپال میں اس سلسلے میں ایک میٹنگ رکھی گئی۔ جس میں اردو سے جڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ 'ریاست میں 169 کالج کھولے گئے جس میں نصاب کے حساب سے 370 اساتذہ کی اسامی نکالی گئی ہے لیکن اس میں اردو کو فراموش کردیا گیا ہے۔'

مدھیہ پردیش: ریاستی حکومت کا اردو کے تئیں سوتیلا رویہ

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: رکن اسمبلی عارف مسعود نے یتیم بچوں کی مدد کا اعلان کیا

حالانکہ اردو اساتذہ کی تقرری کو لے کر لگاتار حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا تھا پر اس بار بھی اردو والوں کے ہاتھ مایوسی ہی لگی۔ اب پھر ایک بار اردو اساتذہ کی تقرری کو لے کر میمورنڈم تیار کیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کا رویہ کیا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.