ETV Bharat / state

بھوپال: نیوز اینکر کے خلاف میمورنڈم اور ایف آئی آر

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے خلاف متنازع بیان دینے پر ایک نجی چینل کے نیوز اینکر کے خلاف ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیا گیا ہے۔

نیوز اینکر کے خلاف میمورنڈم اور ایف آئی آر

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:20 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رابطہ علمائے ہند کے زیر اہتمام آج بھوپال ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل ایک نجی ٹی وی چینل کے نیوز اینکر نے اپنے شو میں متنازع تبصرہ کرتے ہوئے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے خلاف متنازع باتیں کہی تھیں جس پر ملک بھر میں مسلم طبقے نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نیوز اینکر کے خلاف احتجاج درج کرایا ہے۔

ساتھ ہی بھوپال کے الگ الگ تھانوں میں بھی مسلم طبقے نے اس نیوز اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مذکورہ تنظیم نے نیوز اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ اسماعیل بیگ آرگنائزیشن، جمیعت علمائے ہند اور سماجی تنظیم این سی پی آر کے اراکین بھی موجود تھے۔

سبھی تنظیموں نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اور میمورنڈم دیتے ہوئے اسی بات کا مطالبہ کیا ہے کہ کی نیوز اینکر نے جس طرح سے بیان دیا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.