ETV Bharat / state

Mediation Center at Indore اندور میں ثالثی مرکز کا آغاز

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 8:37 AM IST

سماج میں باہمی ہم آہنگی اور مضبوط تعلقات کو بحال کرنے کے لئے اندور میں جوڈیشل اتھارٹی سالہ برادری کے سرکردہ لوگوں کو تربیت دی۔Mediation Center starts in Indore

اندور میں ثالثی مرکز کا آغاز
اندور میں ثالثی مرکز کا آغاز
اندور میں ثالثی مرکز کا آغاز

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جوڈیشل اتھارٹی نے سالہ برادری کے باشعور لوگوں کو 20 گھنٹے کی تربیت دی ہے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ثالثی مرکز قائم کر معمولی تنازعات کا حل نکالیں۔ ملک میں بڑھتی آبادی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اکثر و بیشتر تنازعات بھی پیش آتے رہتے ہیں، جس سے نہ صرف عدالتوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ متاثرین کو انصاف کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، ساتھ ہی اخراجات کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔ دوسری طرف متاثرہ کو انصاف کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں جوڈیشل اتھارٹی نے سولہ برادریوں کے باشعور لوگوں کو بیس گھنٹے کی تربیت دی تاکہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ثالثی مرکز قائم کرکے آئین کے مطابق فریقین کے درمیان رضامندی سے مسائل کو حل کریں۔ اس سلسلے میں اندورکی اشوکا کالونی میں سماجی کارکن اعجاز شیخ کی کوششوں سے ثالثی مرکز کا آغاز ہوا، جس میں شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی اور ریٹائر ڈسٹرکٹ جج شمیم خان صاحب کے ساتھ ساتھ شہر کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:۔ معاشی طور پر کمزور بچوں کے داخلے کے لیے مہم

اس موقع پر اعجاز شیخ نے کہا کہ آج ہمارے علاقے میں ثالثی مرکز کا آغاز ہورہا ہے، یہاں معمولی تنازعات کا آپسی رضامندی سے حل تلاش کیا جائے گا۔ وہیں ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ برائی اور اچھائی کبھی برابر نہیں ہوسکتی، برائی کا جواب اچھائی سے دو۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے ہمیشہ حسن اخلاق کا مظاہرہ کیا۔ آپﷺ نے اپنے دشمن کےدلوں کو حسن اخلاق سے فتح کیا۔ اگر آپ بھی حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کے دشمن بھی آپ کے دوست بن جائیں گے۔ ٹرینر جہانگیر خان نے کہا کی ہمیں ہائی کورٹ وکالہ نے تربیت دی ہے کہ کس طرح سے آپ کو ثالثی مرکز پر اپنی خدمات انجام دینا ہے وہیں شاہین شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے مرکز کی معاشرے کو بہت ضرورت کی جہاں آپسی تنازعات مشورے سے حل کیا جائے۔ میں ان لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں جنہوں نے بھی اس کی شروعات کی ہے۔ ایک مضبوط معاشرہ باہمی تعلقات پر انحصار کرتا ہے اگر ہم اپنے مسائل ان ثالثی مرکز کے ذریعے حل تلاش کریں گے تو نہ صرف تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ معاشرے کو بھی مضبوطی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.