ETV Bharat / state

Budget Session of UP Assembly میڈیا کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوریج سے روکا گیا - Budget Session of UP Assembly

اترپردیش اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ ریاست میں اقلیتوں کے لیے بجٹ میں کیا خاص ہوگا اس پر تجزیہ نگاروں کی خصوصی نظر ہے۔ اسمبلی میں سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے متعدد مسائل کے حوالے سے مظاہرہ کرنے کا امکان ہے۔

Budget Session of UP Assembly
Budget Session of UP Assembly
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 1:36 PM IST

اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز میڈیا کو اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے دور رکھا گیا

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آغاز ہو رہا ہے جس میں گورنر کا خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ متعدد مسائل کو حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ذریعے اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم روایت کے مطابق ہر اسمبلی سیشن میں شرکت سے قبل حزب اختلاف کے سیاسی رہنما اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کرتے ہیں۔ موجودہ سیشن سے قبل بھی اسی روایت کو برقرار رکھا گیا لیکن میڈیا کو حزب اختلاف کے رہنماؤں کے مظاہروں سے دور رکھا گیا۔ میڈیا والوں کے ساتھ جھڑپیں بھی سامنے آئیں جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اطلاعات کے مطابق بجٹ سیشن میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ذریعے ہنگامہ آرائی ہوگی۔ میڈیا کو مظاہرہ سے اس لیے بھی دور رکھا گیا تھا کہ ان کی آواز بلند نہ ہو سکے۔ یہی امید کی جارہی ہے کہ یہ بجٹ سیشن ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے ہوگا لیکن اس سے قبل جو ہنگامہ آرائی ہو رہے ہے۔ حزب اختلاف کے سیاسی رہنما ایک طرف جہاں اپنی مظاہرہ کے ذریعے اپنی آواز بلند کرنے کی بات کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف میڈیا اہلکار کو بھی ان کے مظاہرے سے دور رکھا جارہا ہے یہ اچھا اشارہ نہیں سمجھا جارہا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا ریاست کی گورنر آنندی بین کے کلیدی خطبے سے آغاز ہوگا۔ کانپور دیہات کا حالیہ دنوں کا واقعہ، بے روزگاری، مہنگائی، حکومت کی بلڈوزر پالیسی، اور نظم ونسق اور بدعنوانی کے مسائل پر متحد اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے اسمبلی کے بجٹ سیشن کے کافی ہنگامہ خیز ہونے کے امکانات ہیں۔ آج بجٹ سیشن کا پہلا دن ہے جس کا آغاز ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل کے کلیدی خطبے سے ہورہا ہے۔ شیڈول کے مطابق آنندی بین دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ بجٹ اجلاس 2022-23 سے قبل ودھان بھون میں اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کی قیادت میں آل پارٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر نے میٹنگ میں سبھی پارٹیوں کے نمائندوں سے اسمبلی کی کارروائی کو مناسب ڈھنگ سے چلانے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مین اپوزیشن ایس پی لیڈر منوج کمار پانڈے، پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ اور دیگر پارٹیوں کے نمائندگان بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.