ETV Bharat / state

Massive Fire In In Bhopal بھوپال کے سرکاری دفتر میں شدید آتشزدگی

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 3:06 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں سیکرٹریٹ کے سامنے واقع مدھیہ پردیش حکومت کی ستپوڑہ بھون عمارت میں رات دیر گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پہلے آگ دفتر کی تیسری منزل میں لگی جس کے بعد آگ عمارت کی چھٹی منزل تک پھیل گئی۔ آگ بجھانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے فضائیہ کی مدد طلب کی۔

بھوپال میں سرکاری دفتر میں زبردست آتشزدگی

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے منترالیہ ولبھ بھون کے قریب واقع ستپوڑہ بھون میں زبردست آگ لگ جانے کے بعد عمارت کی تیسری منزل پر واقع قبائلی ترقیاتی پروجیکٹ کے دفتر سے شروع ہوئی جو چوتھی منزل پر واقع ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ کے دفاتر تک پھیل گئی اور بعد میں اس نے پانچویں اور چھٹی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کے ستپوڑہ عمارت میں بھگدڑ کا ماحول بن گیا۔ خوف و ہراس پھیل گیا۔ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل کے ملازمین کسی طرح باہر نکلنے کے لیے بھاگے۔ جن دفاتر میں آگ لگنے کی ابتدائی معلومات سامنے آئی ہے ان میں قبائلی علاقہ ترقیاتی پروجیکٹ اور ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ شامل ہیں۔ دونوں محکموں میں اہم دستاویز جل کر راکھ ہوگئے۔

آتشزدگی میں کس محکمے کی کس شاخ کے دستاویزات جل کر خاکستر ہوئیں، یہ تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ عمارت میں لگی آگ پر چار گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔ عمارت کی تیسری منزل میں لگی آگ چھٹی منزل تک پہنچ گئی اس عمارت میں کام کرنے والے کئی محکموں کے کاغذ جل کر راکھ ہو گئے۔ ای او ڈبلیو اور لوک آیکت میں شکایت کی جانچ کی فائلیں بھی جل گئیں۔

وہیں ریاست کی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے سے کچھ محکموں کے دستاویزات جل کر خاک ہو گئے ہیں لیکن ان کی ایک اور کاپی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دستاویزات کی کاپیاں ہارڈ ڈسک اور پین ڈرائیو میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا جس طرح کی آتشزگی ہوئی ہے اس کی ہائی لیول پر جانچ کے آرڈر دیئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bajrang Dal Case بجرنگ دل معاملہ میں دگ وجے سنگھ کے بیان پر نروتم مشرا کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش سے لے کر مرکزی حکومت تک کے جو دستاویز ان محکموں میں تھے انہیں پھر سے ری اسٹور کر لیا جائے گا۔ وہی بھوپال کلیکٹر آشیش سنگھ نے بتایا کی لگ بھگ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اور ابھی بھی ہماری ٹیمیں لگاتار کام میں مصروف ہے۔ اور جس جس فلور پر زیادہ آگ کا زور تھا وہاں زیادہ محنت کی جا رہی ہے۔ اور ریاست کے وزیر اعلی نے سبھی ایجنسیوں کو اس کام میں لگا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کی آگ بجھانے میں تھوڑا وقت ضرور لگا لیکن ہم نے آگ پر قابو پالیا ہے اور اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.