اجمیر: اجمیر شریف درگاہ کے خادم سید ذیشان چشتی نے بھوشن پاٹل اور ان کے اہل خانہ کو درگاہ کی زیارت کرائی اور سید اظہر الدین چشتی نے دستار باندھ کر تبرک پیش کیا۔ جبکہ سید فیروز الدین چشتی کی روحانی دعائیں ان کے ساتھ تھیں۔
درگاہ پر حاضری کے بعد فلم اداکار بھوشن پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں راجستھان میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وقت ملتے ہی حضرت خواجہ صاحب کی دہلیز پر حاضری کے لیے حاضر ہو گئے۔
بھوشن پاٹل نے مراٹھی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ ان کی نئی فلم چھترپتی شیواجی کی شوٹنگ راجستھان میں جاری ہے۔ جس میں وہ اہم کردار میں ہیں۔ پاٹل نے بتایا کہ اب وہ جلد ہی ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Avesh Khan Visits Ajmer Sharif اویش خان اجمیر شریف درگاہ پہنچے
فلم اداکار بھوشن پاٹل نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی خیر خواہی کی خواہشات لے کر خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لے کر آئے اور اسے حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری کروائی ہے۔