ETV Bharat / state

'راحت بھائی کا جدا ہونا پورے ملک کا خسارہ ہے' - اردو ادب کے لیے ایک بہت بڑا خسارہ

ملک کے معروف شاعر منظر بھوپالی نے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کی رحلت پر اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا: اب نہیں میں جاگوں گا میں تیرے جگانے سے موت اوڑھ لی میں نے نیند کے بہانے سے

منظر بھوپالی کی راحت اندوری کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 9:33 AM IST

Updated : Aug 12, 2020, 1:18 PM IST

بھارت کے ممتاز شاعر راحت اندوری کے انتقال پر معروف شاعر منظر بھوپالی نے خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت کے مشہور و معروف شاعر راحت اندوری کے انتقال پر پورے صوبے کے ساتھ بھارت میں غم کا ماحول ہے۔ بھارت کا اردو ادبی طبقہ راحت اندوری کے اس طرح سے چلے جانے کو اردو کا بڑا خسارہ مان رہا ہے۔

بھارت کے معروف شاعر منظر بھوپالی جنہوں نے راحت اندوری کے ساتھ کئی مشاعرے پڑھے اور منظر بھوپالی خود راحت اندوری کو اپنے بڑے بھائی کی طرح مانتے تھے، ان کا کہنا ہے کہ راحت اندوری نے اپنے آپ کو ایسے وقت میں کھڑا کیا جب بھارت میں ایک سے بڑھ کر ایک بڑے شاعر موجود تھے اور ایسے وقت میں خود کو کھڑا کرنا ایک بہت بڑی بات ہوتی ہے۔

منظر بھوپالی کی راحت اندوری کو خراج عقیدت

منظر بھوپالی کا کہنا ہے کہ 'راحت اندوری نے مجھے بڑے بھائی کی طرح دیکھا اور شاعری ہی نہیں بلکہ زندگی میں بھی اپنے تجربات سے مجھے مشورے دیتے رہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'راحت اندوری کا اس طرح سے چلا جانا، اردو اور اردو ادب کے لیے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔'

Last Updated : Aug 12, 2020, 1:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.