بھوپال: ہندوستان کے ممتاز شاعر منظر بھوپالی کو آگرہ کی تنظیم چترانشی نے فراق گورکھپوری انٹرنیشنل ایوارڈ Firaq Gorakhpuri International Award سے نوازا۔ اس موقع پر منظر بھوپالی نے کہا کہ وہ ابتدائی دور تھا، جب اسٹیج پر پہنچ کر مشہور و معروف شعرا کے سامنے کلام پیش کرنے کی ہمت اکٹھا کرنا کسی مزے سے کم نہ تھا۔ تقریبا چالیس سال پہلے ایسا ہی ایک اسٹیج اترپردیش کے سلطان پور میں سجا تھا جس کا حسن اس دور کے مشہور شاعروں میں سے ایک شاعر فراق گورکھپوری تھے۔ عمر کے تقاضوں کے باعث فراق صاحب بمشکل اسٹیج تک پہنچے، یہ میرا ابتدائی تجربہ تھا اور اس وقت مجھے اس شخص کے سامنے کلام پیش کرنے کا موقع ملا۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن اس شاندار شخصیت کے نام پر قائم ہونے والا ایوارڈ مجھے مل جائے گا Firaq Gorakhpuri Award Goes to Manzar Bhopali۔
منظر بھوپالی کو دو روز قبل آگرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں چترانشی فراق گورکھپوری انٹرنیشنل ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔ چترانشی تنظیم کی طرف سے منعقدہ اس ایوارڈ کا یہ گیارواں ایڈیشن تھا۔ 1983 سے ادبی میدان میں کام کرنے والی تنظیم چترانشی نے 2010 میں یہ ایوارڈ قائم کیا۔ دو سال کے وسط میں کورونا وبا کی وجہ سے تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی، اب تک ملک کے کئی نامور شاعروں کو اس باوقار اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ ان میں گلزار دہلوی، ڈاکٹر راحت اندوری، پیر زادہ قاسم، وسیم بریلوی، ملک زادہ منظور، امجد اسلام امجد، انجم رہبر جیسے نام شامل ہیں۔ Firaq Gorakhpuri International Award
مزید پڑھیں:
- Chaupal Mushaira in Village of Bhopal: بھوپال کے گاؤں میں چوپال مشاعرہ اور ادبی نشست
- منظر بھوپالی کو بھیجا گیا 36 لاکھ 86 ہزار کا بجلی بل، کہا شاعر کے لیے ایسا مذاق ٹھیک نہیں
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کی فراق گورکھپوری اردو ادب میں ایک معیار کا نام ہے۔ پہلا گیان پیٹھ ایوارڈ فراق گورکھپوری کے نام ہے۔
مشہور و معروف شاعر منظر بھوپالی کو چترانشی فراق گورکھپوری مری نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا، منظر بھوپالی نے ایوارڈ کو بھوپال کے اردو والوں کے نام کیا۔