ETV Bharat / state

بھوپال میں شدید بارش، متعدد مقامات زیر آب - مدھیہ پردیش نیوز

مدھیہ پردیش کے متعدد حصوں میں گذشتہ دو روز سے بارش ہو رہی ہے۔ کل یعنی جمعہ کو دارالحکومت بھوپال اور اندور میں بھی جم کر بارش ہوئی۔ جس سے بھوپال اور اندور میں سڑکوں پر پانی بھر گیا۔

many places drowned due to heavy raining in bhopal
بھوپال میں شدید بارش
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 5:25 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں مانسون نے پوری طرح سے دستک دے دی ہے۔ مسلسل دو دنوں سے ہورہی شدید بارش نے پورے شہر کو اپنے آغوش میں لے لیا ہے۔ دارالحکومت بھوپال سمیت ریاست کے متعدد مقامات پر جمعہ کے روز سے اچھی بارش ہورہی ہے۔جمعہ کی صبح شروع ہونے والی بارش سینچر کے صبح تک جاری رہی۔جس کی وجہ سے شہر کے متعدد نچلے مقامات زیر آب ہوگئے۔

دیکھیں ویڈیو

دارالحکومت بھوپال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10.2 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرف جمعہ کے روز رات 11:30 بجے تک3.64 انچ بارش ہوئی۔بارش کا یہ دور اگلے دو دن تک اسی طرح جاری و ساری رہنے والا ہے۔

مشرقی مدھیہ پردیش میں جبل پور اور گونا کے درمیان مانسون کا اثر دیکھا جارہا ہے ساتھ ہی مانسون گونا سے ہوکر خلیج بنگال کی جانب بڑھ رہا ہے۔بحیرہ عرب میں بھی مسلسل نمی ہو رہی ہے۔

جس کی وجہ سے دارالحکومت سمیت ریاست کے متعدد مقامات پر تیز بارش ہو رہی ہے۔ 23 اگست کو خلیج بنگال میں ایک کم دباؤ کا علاقہ بننے جارہا ہے، جس کی وجہ سے بارش کا ایک اور دور شروع ہوجائیگا۔آج بھی بھوپال ، ساگر ، جبل پور ، اُجین اور گوالیار ڈویژنوں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رواں سال کے مانسون کے موسم میں اب تک کی بہترین بارش ہوئی ہے جو کئی گھنٹوں سے لگاتار جاری ہے۔دارالحکومت میں لگاتار بارش کی وجہ سے شہر کے آبی ذخائر بھی مسلسل بھر رہے ہیں۔ بھوپال کی بڑی جھیل بھی پوری طرح بھرنے سے صرف دو فٹ ہی باقی ہے۔

اگر یہ تالاب سنیچر کے روز مکمل طور پر بھر جاتا ہے تو پھر بھدبھدا ٹیم کے گیٹ کو کھولا جاسکتا ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے دارالحکومت کے متعدد نچلے علاقوں سمیت متعدد کالونیوں میں سیلاب کے حالات پیدا ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کے مکانات بھی سیلاب کا شکار ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت میں ہورہی شدید بارشوں نے میونسپل کارپوریشن کے تمام دعووں کو بے نقاب کردیا ہے ، کیونکہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے نالوں کی صفائی ٹھیک سے نہیں کی گئی ہے اور نہ مانسون کے تناظر میں نچلے علاقوں کی طرف کوئی توجہ مرکوز نہیں کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے صرف چند گھنٹوں کی بارش نے سڑکوں کو نہ صرف پانی سے بھر گئیں، بلکہ لوگوں کے مکانات بھی 2 فٹ سے زیادہ پانی سے بھر گئے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگ رات بھر اپنے گھروں سے پانی کو نکالتے رہے۔دارالحکومت کےمنال ریذیڈنسی میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے صفائی ستھرائی کے فقدان کی وجہ سے آبی جماؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔جبکہ اس کالونی کا شمار گھنی آبادی والے علاقوں میں کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: سینکڑوں گاؤں سیلاب کی زد میں، راحت رسانی کا کام جاری

اس کے علاوہ حبیب گنج انڈر برج پر بھی پانی بھر جانے کی وجہ ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔دارالحکومت میں متعدد سڑکوں پر بھی اسی طرح کے حالات برقرار ہیں۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت کے علاقے کولار علاقے کے کئی نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.