ETV Bharat / state

Bhind Road Accident بھنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو ہلاک، تینتیس زخمی - بھنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی

بھنڈ ضلع کے کٹھوعہ گاؤں میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے الٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ tractor trolley overturns in Bhind

بھنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو ہلاک
بھنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو ہلاک
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 1:15 PM IST

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے اس میں سوار ایک بچہ اور ایک خاتون کی موت ہوگئی، جب کہ 33 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہگاؤں پولیس اسٹیشن میں کل ایک ہی خاندان کے 35 لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں شادی کی تقریب میں جارہے تھے۔ ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹنے سے ایک خاتون اور ایک بچے کی موت اور 33 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث بہتر علاج کے لیے گوالیار لے جایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ بریک لگانے پر پہیہ سے بریک چپک گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مہگاؤں تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر ایک درجن ایمبولینسوں نے زخمیوں کو مہگاؤں دھنونتری اسپتال پہنچایا۔ جہاں سے دو درجن شدید زخمیوں کو گوالیار اور بھنڈ ریفر کر دیا گیا۔ وہاں ان کا علاج جاری ہے۔ علاج کے دوران ایک بچہ بھی دم توڑ گیا۔ ایسے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ وہیں ایک درجن سے زیادہ زخمی اب بھی مہگاؤں کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhind Dumper Accident بھنڈ میں ڈمپر کے ندی میں گر جانے سے ڈرائیور اور کلینر کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.