اس پری کا کوئی بھائی نہیں ہے، لہذا وہ ہر سال فوجیوں کو راکھی بھیجتی ہے، اس بار اس نے وزیراعظم مودی کو بھی راکھی بھیجا ہے۔
چھ سالہ بچی جو پورے جوش و خروش کے ساتھ نظم گا رہی ہے، بہت حوصلے والی ہے۔ ہر سال فوجیوں کو راکھی بھیجنے والی منتریتا شرما نے اس بار بھارت کے وزیر اعظم کو رکشا بندھن کے موقع پر راکھی بھیجنے کا فیصلہ کیوں کیا اس کا اس نے جواب دیا ہے۔
وزیراعظم مودی سے اس قدر متاثر ہے کہ ان کے لئے اشعار بھی لکھے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو راکھی کے ساتھ ایک مبارکبادی کا پیغام بھی ارسال کیا ہے۔
بچی کا ماننا ہے کی رکشا بندھن کے موقع پر فوجی گھر نہیں آتے ہیں ، لہذا وہ انہیں ہر سال راکھی بھیجتی ہیں۔
رکشا بندھن سے 15 دن پہلے، وہ راکھی بنانا شروع کردیتی ہے۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی بیٹی ہے۔ اور ملک کی خدمت کرنے والا ہر جوان اس کا بھائی ہے۔