ETV Bharat / state

Heavy Rains in Indore: اندور میں موسلادھار بارش، ایک شخص بہہ گیا - اندور بارش نیوز

اندور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا، جس سے لوگوں کا کافی نقصان ہوا ہے۔

موسلادھار بارش کے دوران اندور میں ایک شخص بہہ گیا

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 10:00 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں موسلادھار بارش سے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا وہیں لوگوں کو پل سے پار کروانے والا ظفر نامی شخص لوگوں کی مدد کرتے کرتے خود ہی پانی میں بہہ گیا۔ صوبے میں کئی مقامات پر بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کا کافی نقصان ہوا ہے۔

اندور میں موسلادھار بارش، ایک شخص بہہ گیا

ملک میں مسلسل پانچ بار صاف صفائی کا اعزاز حاصل کرنے والا صنعتی شہر اندور جہاں چند گھنٹوں کی بارش نے لوگوں کی زندگی درہم برہم کر دی بارش اتنی تیز تھی کہ لوگوں نے جیسے تیسے اپنی جان بچائی جب کہ پانی ان کے گھروں میں داخل ہوگیا لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی طرح رات گزاری ہے ہم اپنی جان بچاتے کہ سامان کی حفاظت کرتے۔

متاثرہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں رکھا تمام سامان گیلا ہوگیا ہم اپنی جانوں کو بچائے کہ سامان کی حفاظت کرے پوری رات ہم نے ایسے ہی بیٹھ کر گزاری ہے ابھی تک کوئی بھی ہماری خبر پوچھنے تک نہیں آیا۔

وہیں ایک مزدور کا کہنا تھا کہ ہم مزدوری کر کے اپنا گھر چلاتے ہیں لیکن بارش کے پانی سے گھر میں رکھا تمام سامان گیلا ہو گیا جتنا پانی نالوں کا گھروں میں نہیں آرہا ہے اتنا اس چیمبر کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے جب سے یہ چیمبر بنا ہے تب سے اس کی صاف صفائی بھی نہیں ہوئی ہے ہم لوگ ہی اس کی صفائی کرتے ہیں۔

جب کہ لوگوں کو پل سے پار کرانے والا ظفر نامی شخص خود ہی پانی میں بہہ گیا، ظفر کے والد نے بتایا کہ جب بھی اس پل پر پانی بھر جاتا تھا تو ظفر لوگوں کی پل سے مدد کرتا تھا میں نے کئی مرتبہ اس کو سمجھایا بھی کہ یہ کام ہمارا نہیں لیکن وہ نہیں سنتا تھا، حاجی امجد منصور نے کہا کہ یہ علاقہ نچلی بستی ہے اور اس کے پاس نالے زیادہ ہیں تیز بارش کی وجہ سے کلیہ پل بھی ٹوٹ گیا ہے پولیس انتظامیہ تو مدد کررہی ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: Pandit Rajnath Sharma: بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فیڈریشن تشکیل ہونے کی امید، پنڈت راج ناتھ شرما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.