صوبے کے شاہ جہاں پور میں نوجوان جوڑے کو پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جب لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی سر بازار بے رحمی سے ہتھوڑوں سے پٹائی کردی جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے شاہ جہاں پور میں مکسی کے رہنے والے پشپک اور رادھیکا نے گھر سے بھاگ کر پسند سے شادی کرلی تھی جس سے رادھیکا کے گھر والے سخت ناراض تھے۔ رادھیکا کے گھر والوں نے پشپک کی سر بازار ہتھوڑے سے بے رحمی سے پٹائی کردی جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان شخص زمین پر پڑا ہے جب کہ دو لوگ اسے پکڑ کر اس کی ہتھوڑے سے پٹائی کررہے ہیں، وہیں متاثرہ شخص مدد کے لیے چیخ و پکار کررہا ہے، مگر کوئی اس کی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا، لیکن کسی نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو بنالیا جو وائرل ہوگیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 12 نئے معاملے
واضح رہے کہ پشپک اور رادھیکا نے گزشتہ ماہ اگست میں گھر سے بھاگ کر اندور کے آریہ سماج مندر میں شادی کرلی تھی جس کی اطلاع رادھیکا کے گھر والوں کو ملی، انہوں نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے پشپک کی پٹائی کردی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے صوبہ میں ایسے ہی وحشیانہ واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔