ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کی جولوانیہ تھانہ پولیس نے شادی شدہ طالبہ کے اغوا، جنسی زیادتی اور سگریٹ سے داغنے والےملزم کو آج پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
راجپور کے سب ڈیویژنل پولیس افسر ایس بگھیل نے بتایاکہ ملزم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 25 ستمبر کو ضلع بڑوانی سے راجپور انٹر کا امتحان دینے جانے والی شادی شدہ طالبہ لاپتہ ہوگئی تھی، اسے یکم اکتوبر کی صبح ہاتھ پیر اور منھ بند ہونے کی حالت میں راجپور کے قریب نراؤلا پھاٹا پر پایا گیا تھا، بیہوشی کی حالت میں اسے بڑوانی واقع ضلع ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
اس نے صحت یاب ہونے کے فوراً بعد پولیس کوبتایاکہ راجپور میں اسے عمران خان نے اس کے بھائی، والد اور شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ریاست مہاراشٹر، شہر گجرات اور پھر ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر لے گیا اور وہاں متعدد بار اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے متاثرہ کے جسم پر سگریٹ سے داغ کر بھی ستایا۔