پارلیمانی کمیٹی میں کل 21 رکن ہوں گے اور اس کمیٹی کی صدارت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کریں گے۔
سادھوی پرگیہ کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن بنائے جانے پر کانگریس نے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بامبے ہائی کورٹ نے اپریل 2017 کو خراب صحت کے سبب ضمانت دی تھی،ضمانت ملنے کے بعد پرگیہ ٹھاکر نے بھوپال سے عام انتخابات میں امیدواری کی اور جیت حاصل کی تھی۔