ETV Bharat / state

Muskan Wins Four Gold Medals کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں مسکان شیخ نے چار گولڈ میڈل جیتے - مسکان شیخ نے گولڈ میڈل جیتا

ضلع شیوپوری کی مسکان شیخ نے نیوزی لینڈ میں بھارتی پرچم لہراتے ہوئے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں چار گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ Commonwealth Powerlifting Championship

Muskan Wins Four Gold Medals
گولڈن گرل مسکان
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 4:59 PM IST

شیوپوری: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے گاؤں مجھیرا کی مسکان شیخ نے نیوزی لینڈ میں منعقد کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر شیوپوری کے ساتھ ساتھ صوبے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے انڈیا ٹیم کا پہلا گروپ 22 ممبرز کے ساتھ 25 نومبر کو روانہ ہوا تھا جس میں گرام مجھیرا کی مسکان شیخ بھی شامل تھیں۔ مسکان نیوزی لینڈ میں ہوئے اوپن فیڈریشن کی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 4 گولڈ جیت کر نیا مقام حاصل کیا ہے۔ مسکان 4 دسمبر کو بھارت لوٹے گی۔

گولڈن گرل مسکان

مسکان کے والد دارہ محمد شیوپوری کے گرام مجھیرا میں پولٹری فارم چلاتے ہیں اور وہ پچھلے کئی برسوں سے مسکان کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر مدھیہ پردیش کی وزیر کھیل یشودہ راجے سندھیا کے ساتھ ضلع کے سبھی افسران اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ Weightlifter Muskan Sheikh Khan

Muskan Wins Four Gold Medals
گولڈن گرل مسکان

واضح رہے کہ ضلع کے جنگلی علاقے میں آباد مجھیرا گاؤں کی رہنے والی مسکان 18 سال کی ہے۔ مسکان کے چار بھائی بہن ہے اور مسکان 2016 سے پاور لفٹنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سے پہلے مسکان ہینڈ بال میں اپنی قسمت آزما چکی ہے لیکن گاؤں میں تیاریوں میں پریشانیاں آنے کے سبب ان کا لگاؤ ویٹ لفٹنگ کی جانب ہوگیا۔ مسکان نے 2016 میں پہلی بار اسٹیٹ ہینڈ بال مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد سال 2017۔18۔19 میں نیشنل کے لیے کھیل چکی ہے۔ Open Federation Commonwealth Powerlifting Championship

مسکان کے والد نے بتایا کہ کورونا وبا ختم ہوتے ہی پاور لفٹنگ کے مقابلے میں مسکان نےحصہ لینا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیٹ لیول سے لے کر بلاک لیول اور اسٹیک لیول مقابلے میں اپنا پرچم لہرا دیا۔ اس کے بعد مسکان کا انتخاب نیوزی لینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں ہوا، جہاں اس نے پاور ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چار گولڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے شہر کے ساتھ ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مسکان نے ایسکاؤٹ لفٹنگ میں 105kg اور ڈیڈ لفٹنگ میں 120kg وزن اٹھایا اور تینوں کیٹیگری میں اول آنے کے بعد اسے ٹوٹل ویٹ کاونٹنگ میں بھی گولڈ ملا ہے۔ مسکان کی اس کامیابی پر صوبے کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کی مدھیہ پردیش کو ان پر فخر ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر کھیل اور اس سے وابستہ اعلی افسران نے بھی مسکان کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.