کانگریس کے وزیر نے کہا کہ 'ہمارے گورنر بہت سیدھے انسان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما ان کی سادگی کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔'
فلور ٹیسٹ کے تعلق سے سوال پر عارف عقیل نے کہا کہ 'فلور ٹیسٹ کا اعلان وزیراعلی کمل ناتھ نہیں کر سکتے، ہم آئین کے مطابق ہر چیز کو لے کر تیار ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اسپیکر ہمیں جب کہیں گے ہم فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔'