ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Waqf Board مدھیہ پردیش وقف بورڈ انتخابات میں رخنہ اندازی

مدھیہ پردیش میں گذشتہ تین سالوں سے کسی بھی اقلیتی ادارے کی بورڈ کو تشکیل نہیں دیا گیا۔ وہیں وقف بورڈ کے انتخابی عمل کو روکنے کےلیے فرضی ناموں سے ہائی کورٹ میں عرضیاں داخل کی جا رہی ہیں۔ Madhya Pradesh Waqf Board Election

وقف بورڈ انتخابات میں رخنہ اندازی
وقف بورڈ انتخابات میں رخنہ اندازی
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 2:19 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے عہدے داروں کی انتخابی عمل کو روکنے اور وقف بورڈ میں مختلف سیاسی و سماجی تقرریاں نہ ہو اس کو لیکر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ساتھ جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اب مستقبل قریب میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملے دستاویزوں کی پڑتال میں انکشاف ہوا ہے کہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کو گمراہ کرنے کے لئے پانچ عرضیاں دائر کی گئی۔

عرضی گزار ایسے فرد ہے جو سو کروڑ سے بھی زیادہ کے دیوالیہ، ڈیفالٹر اور مجرم کے ساتھ ساتھ چائے بیچنے والوں کے نام سے عرضیاں دائر کی گئی۔ ایک درخواست گزار تو ایسا ہے جس نے اپنے نام کا غلط استعمال کرنے اور ان کے نام سے فرضی عرضی دائر کرنے سے متعلق حلف نامہ پر ہائی کورٹ میں شکایت کی ہے۔ ان عرضیوں میں موجودہ میں وقف بورڈ میں ہونے والی سیاسی سماجی اور دیگر تقرریوں اور الیکشن عمل میں رخنہ اندازی کا ذکر ہے یہ بھی اندیشہ ہے کہ ان عرضیوں کے پیچھے وقف بورڈ کی جائیداد پر ایسے گردہ کی نظر ہے جو تقرریوں کو روک کر اپنے لوگوں کو وقف بورڈ میں انٹری دلانا چاہتا ہے اور وقف بورڈ کا حمایتی بن کر عرضیاں لگائی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پچھلی تین سالوں سے ریاست میں کسی بھی اقلیتی ادارے کے بوٹ کو تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ جب کی کچھ مہینے پہلے مدھیہ پردیش حج کمیٹی میں چیئرمین کا تقرر ضرور کیا گیا لیکن اس میں ہونے والے انتخابات اور ممبروں کے انتخاب پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کورٹ میں عرضی داخل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Sadbhavana Award اندور میں سماجی کارکنان سد بھاونا ایوارڈ سے سرفراز

وہی اب جب ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں انتخابات کی بات کی جا رہی ہے تو اس میں بھی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں جھوٹی اور غلط عرضیاں یہ داخل کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.