ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: مسلم دکاندار کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل - وائرل ویڈیو

مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں کچھ نوجوانوں کی جانب سے مسلم دکاندار کو دھمکی دینے کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جبکہ یہ نوجوان اپنے آپ کو ہندو بتا رہے تھے۔

Madhya Pradesh: Video of threatening Muslim shopkeeper goes viral
مدھیہ پردیش: مسلم دوکاندار کو دھمکی دینے کا ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 5:44 PM IST

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلم عمر رسیدہ دکاندار کو زعفرانی گمچھا ڈالے ہوئے کچھ نوجوان دوکان جلانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ بھگوا تنظیم سے وابستہ نوجوانوں کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر بھگوانوں کی تصاویر والے پٹاخوں کو دکان میں رکھا گیا تو انجام بہت برا ہوگا اور تمہیں ہم نہیں چھوڑیں گے‘۔

مدھیہ پردیش: مسلم دوکاندار کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل

ویڈیو میں مسلم دوکاندار کو دھمکی دی جارہی ہے کہ ’اگر دکان میں لکشمی بم یا گنیش بم رکھا گیا تو ہم وہ کام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جو آپ کو پسند نہیں آئے گا‘۔ جبکہ دکاندار بظاہر دھمکیوں سے خوفزدہ نظر آرہا تھا کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سناجا سکتا ہے کہ ’یہ پٹاخے ہم نہیں بناتے اور آئندہ سے ایسے پٹاخوں کو دکان میں نہیں رکھیں گے‘۔

بھگوا تنظیم سے وابستہ ایک نوجوان نے فرانس میں مخالف اسلام کارٹونز کا حوالہ دیا جبکہ ویڈیو میں اس نوجوان کو یہ کہتے ہوا سنا جاسکتا ہے کہ ’فرانس کی حرکت پر دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے، ہم بھی اپنے مذہبی دیوی دیوتاؤں کا احترام کرتے ہیں، ہم اپنے دیوی دیوتاؤں کی بیحرمتی برداشت نہیں کریں گے‘۔

ہندو نوجوانوں نے این آر سی کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم دکاندار کو دھمکی دی کہ ’اگر تم لوگ قوم کے خلاف ہو تو ہم تمہارے مخالف ہیں‘۔

Madhya Pradesh: Video of threatening Muslim shopkeeper goes viral
مدھیہ پردیش: مسلم دکاندار کو دھمکی دینے کا ویڈیو وائرل

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجئے سنگھ نے وائرل ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’پٹاخوں پر کس کی تصویر لگانا ہے یہ ذمہ داری پٹاخے بنانے والوں پر عائد ہوتی ہے نہ کہ دکاندار پر، مودی جی آرڈیننس کے ذریعہ یہ قانون بنائیں کہ پٹاخوں پر کسی بھی مذہب کے دیوی دیوتاؤں کی تصاویر نہیں لگائی جائیں، انتظامیہ ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرے جو بے گناہ دکاندار کو دھمکیاں دے رہے ہیں‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.