ETV Bharat / state

Char Bait Workshop مدھیہ پردیش اردو اکیڈی کی جانب سے چار بیت ورکشاپ کا اہتمام - مدھیہ پردیش اردو اکیڈی

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے محکمہ ثقافت کے زیراہتمام چار بیت کی صنف کو بچانے اور اس کو فروغ دینے کے لیے ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔ Madhya Pradesh Urdu Academy Organized Char Bait Workshop

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 4:54 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈی کی جانب سے چار بیت ورکشاپ کا اہتمام

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت اردو زبان کی بقا اور اس کے فروغ کے لیے اردو زبان کی ہر صنف میں نمایاں کام کر رہی ہے۔ اسی کے تحت اردو اکیڈمی نے ختم ہوتی چار بیت کی صنف کو بچانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس تعلق سے جب ہم نے اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہندی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ ثقافت جتنے بھی فنون ہیں ان کے ادب کے ساتھ، شاعری کے ساتھ ان کی ترقی ترویج اور بقا کے لیے کام کرتی ہے اور مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اسی کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا اردو میں فنون لطیفہ کی بہت اہمیت ہے۔ اسی میں چار بیت اسی طرح کا ایک فن ہے۔ اور یہ سبھی دیکھ رہے ہیں کہ پورے ہندوستان میں اس کے لیے کوئی کوشہ نہیں ہے کہ اس کو زندہ رکھا جائے۔ نصرت مہندی نے کہا کہ چار بیت کی پیشکش بہت خوبصورت ہوتی ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ پیشکش لگاتار ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا مدھ پردیش اردو اکیڈمی شروع سے ہی اس طرح کے کام کرتی چلی آرہی ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہے کہ چار بیت زندہ رہے اور ان کے فنکار کو مواقع بھی فراہم ہو اور اسی سلسلے کی کڑی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس میں ایک قدم اگے بڑھاتے ہوئے چار بیت کے لیے ہم نے خواتین کی ایک ٹیم بزم نسوا تیار کی ہے۔ اور یہ چار بیت کی خواتین کی ٹیم ریاست مدھ پردیش ہی نہیں بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی اپنی بہترین پیشکش دے رہی ہے۔ اور اس کی ہمارے پاس بڑی ڈیمانڈ ا رہی ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ ہماری خواتین کی چار بیعت تھی ٹیم کی مقبولیت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اور ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ اس سمت کو خواتین نے سنبھال رکھا ہے۔ نصرت مہندی نے مزید کہا کہ چار بیت کے ذریعے ہماری کوشش یہ بھی ہے کہ اس جڑے لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہو اور اس کے راستے بھی ہموار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj Govt Gift to Journalists صحافیوں کو مدھیہ پردیش حکومت کا تحفہ

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہندی نے بتایا ہے کہ چار بیگ کی جس طرح سے مقبولیت بڑھ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ہم نے خواتین کی ایک اور ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جس کے لیے ہم نے 26 اگست سے 12 ستمبر تک چار بیت کی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے جس میں روایتی طور پر چار بیت کہ فن میں ماہر استاد خواتین کی چار بیت کی ٹیم تیار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.