بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی سنسکرتی پریشد کے ذریعہ مالی سال۔ 2022 -23 میں اردو کتابوں کی اشاعت کے لئے مالی امداد دینے کے لئے ادیبوں ،شاعروں سے اپنی تخلیقات مجموعہ کلام کا مسودہ 30 ستمبر 2022 تک اردو اکیڈمی کے دفتر میں جمع کرنے کو کہا گیا ہے ۔Madhya Pradesh Urdu Academy Fund For Books Publication
اس موقع پر مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہاکہ ہم ہر سال مدھیہ پردیش کے ادیبوں اور شاعروں کے مسودست بلاتے ہیں تاکہ اکاڈمی کی جانب سے ان ادیبوں اور شاعروں کی کتابوں کو شائع کیا جا سکے۔ دراصل مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی ، سنسکرتی پریشد ہر سال ادیبوں اور شاعروں کی کتابوں کو شائع کرنے کے لئے مالی امداد دیتی ہے یا پھر خود اردو اکاڈمی بھی ریاست کے شاعروں اور ادیبوں کی کتابوں کو شاعری کرتی ہے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی نے ریاست کے ادیبوں اور شاعروں سے اپیل کی ہے کی وہ لوگ اپنے مجموعہ کلام کو اردو اکاڈمی کے دفتر میں 30 ستمبر تک جمع کروا دے۔ وہ لوگ ہی اپنا مجموعہ کلام اکاڈمی کے دفتر میں جمع کروائے جن کی اشاعت کے لئے مالی امداد دیئے ہوئے دس برس سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں ان کے مسودوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی ماہی گیروں سے ملاقات
مہدی نے یہ بھی کہا کہ اکاڈمی کے ذریعہ کتابوں کی اشاعت واہ اشاعت کے لئے مالی امداد دیے جانے کے سلسلے میں ہم ایک کمیٹی کو تشکیل دیتے ہیں۔ اس میں جتنی تعداد مسودات کی ہوتی ہے اور اور جتنا بجٹ اس کے لئے مدھیہ پردیش اکاڈمی کو ملتا ہے۔ اس کے مطابق ہی ہیں سب کچھ طے کیا جاتا ہے اور ان سب پر فیصلہ تشکیل دی گئی کمیٹی ہی کرے گی اور ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ Madhya Pradesh Urdu