بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اربن باڈیز الیکشن-2022 کے پہلے مرحلے کے تحت 49 اضلاع کے 133 شہری اداروں میں آج صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔ سرکاری معلومات کے مطابق ووٹرز شام 5 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ بھوپال سمیت 11 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ حساس بوتھوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ Madhya Pradesh Urban Body Election Voting Begins
جب کہ ووٹوں کی گنتی 17 جولائی کو صبح 9 بجے سے ہوگی۔ مجموعی طور پر 13 ہزار 148 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 13 جولائی کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمشنر بسنت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آج 11 میونسپل کارپوریشنوں، 36 میونسپل کونسلوں اور 86 میونسپل کونسلوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ MP Panchayat Election
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: