پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی رات میہر تھانہ حلقہ میں بابا تالاب کےپاس ایک ٹرک کی ٹکر سے سائیکل سوار نوجوان روی کانت ساہو (22)کی موت ہوگئی اور اس کے والد راجیش ساہو شدید طورپر زخمی ہوگئے۔
اس حادثہ میں ایک دیگر سائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا، جسے میہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسی طرح ناگود تھانہ حلقہ کے گاؤں میہاری کے پاس کل رات ایک موٹر گاڑی کی زد میں آنے سے بائک سوار آلوک پیاسی (25)کی موت واقع ہوگئی۔