ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا نے پھر سے رفتار پکڑ لی ہے ۔ گزشتہ سات دنوں میں صوبے میں 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ ان میں سے 31 مریض اکیلے بھوپال سے ملے ہیں۔
پورے صوبے میں ملے مریضوں میں سے 56 فیصد مریض اکیلے بھوپال میں ملے ہیں۔
ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10 نئے کیسز کی تصیق ہوئی ہے اور 14 لوگ اس انفیکشن سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ریاست میں 126 کورونا کے ایکٹیو مریض ہیں اور انفیکشن ریٹ 2 فیصد ہے۔ جب کہ صحتیابی کی شرح 98.6 پر رکی ہوئی ہے۔ وہیں کل پوری ریاست میں 60 سے 70 ہزار کورونا کے نمونے لیے گئے۔
محکمۂ صحت کے مطابق دارالحکومت بھوپال میں روزانہ کورونا کی جانچ کی جارہی ہے۔