بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش کے صدر راکیش سنگھ نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں نظم و نسق کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔
راکیش سنگھ نےگورنر لال جی ٹنڈن سے ملاقات کے بعد یہاں گورنر ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'نظم و نسق اور کچھ دیگر مدعوں کو لے کر بھارتی جنتا پارٹی کے نمائندہ وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور گورنر سے گزارش کی گئی کہ وہ ریاست میں نظم و نسق میں سدھار کے لیے مداخلت کر ریاستی حکومت کو ضروری ہدایت دے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ذات مذہب اور فرقے کو باٹ کر گزشتہ 70 سالوں سے ملک میں سیاسی روٹیاں سیکھنے والی کانگریس کی ہندو مسلم بنیاد پر بھوپال کو تقسیم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔'
راکیش سنگھ نے کہا کہ 'بھوپال میں نگر نگم کو دو حصہ میں بنانے کے پیچھے کیا مقصد ہے اس سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا یہ سمجھ سے باہر ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'منسیپل کارپوریشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے پہلے عوام کو یہ بتانا چاہیے کی سرکار ایسا کیوں کرنا چاہتی ہے۔'