ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: ڈاکٹر خدیجہ شیخ کا کورونا سے انتقال

ڈاکٹر خدیجہ شیخ سات ماہ کے حمل کے دوران کورونا پازیٹو ہوگئی تھیں۔ اس دوران ان کو علاج کے لیے اندور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کے کہنے پر 7 ماہ کے اندر ہی حاملہ ڈاکٹر کا آپریشن کیا گیا تھا اور ایک بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

سرکاری بلڈ بینک آفیسر ڈاکٹر خدیجہ شیخ کا انتقال ہوگیا

author img

By

Published : May 16, 2021, 3:04 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے سرکاری ضلع اسپتال کی بلڈ بینک آفیسر ڈاکٹر خدیجہ شیخ کا ہفتے کے روز کورونا کے علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

صوبے کا صنعتی شہر اندور جہاں کورونا کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1400 سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، تو وہیں اندور ضلع سرکاری اسپتال کی آفیسر ڈاکٹر خدیجہ شیخ کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں جن کا علاج ایک نجی اسپتال میں چل رہا تھا۔ ڈاکٹر شیخ 7 ماہ کی حاملہ تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے سرکاری ہسپتال سے چھٹی لے رکھی تھی۔

سات ماہ کےحمل کے دوران وہ کورونا سے پازیٹو ہوگئی تھیں اس دوران ان کو علاج کے لیے اندور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کے کہنے پر 7 ماہ کے اندر ہی حاملہ ڈاکٹر کا آپریشن کیا گیا تھا اور ایک بچی پیدا ہوئی، جسے ایس این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ بچی صحت مند ہے۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر خدیجہ ایک بار ہوش میں آئی تھیں اور اس کے بعد وہ کوما میں چلی گئی تھیں۔ ایک ہفتہ علاج چلنے کے بعد ان کا ہفتے کے روز انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر خدیجہ شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور دو سال قبل اندور کے سرکاری ضلع اسپتال میں ان کی بحیثیت افسر تقرری ہوئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.