ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش واحد ریاست جس کی صنعتی ترقی کی شرح 24 فیصد: راجناتھ - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صرف چند سالوں میں مدھیہ پردیش کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنا دیا ہے۔

مدھیہ پردیش واحد ریاست جس کی صنعتی ترقی کی شرح 24 فیصد: راجناتھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 10:53 PM IST

بھنڈ: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صرف چند سالوں میں مدھیہ پردیش کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنا دیا ہے۔ سنگھ نے آج یہاں گوہد اسمبلی حلقہ کے کھنیتا میں پارٹی امیدوار لال سنگھ آریہ کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملک کی واحد ریاست ہے جہاں صنعتی ترقی کی شرح 24 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوہد کے لوگوں نے آریہ کو تین بار الیکشن جتایا ہے، اس بار بھی انہیں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتاکر بی جے پی کو آشیرواد دیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2003 میں کانگریس حکومت کے دوران مدھیہ پردیش میں فی کس آمدنی 11,700 روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کی اتنی ترقی کی کہ آج ریاست میں فی کس آمدنی 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ مدھیہ پردیش کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ مدھیہ پردیش ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں صنعتی ترقی کی شرح 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chhattisgarh Assembly Election مودی نے مفت راشن اسکیم کو اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کیا
سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسان سمان ندھی کے تحت پورے ملک کے کروڑوں کسانوں کو سالانہ 6000 روپے دے رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش ملک کی واحد ریاست ہے، جہاں وزیر اعلیٰ چوہان کی حکومت کسانوں کو سالانہ 6000 روپے دے رہی ہے۔ اس طرح بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت مدھیہ پردیش کے 80 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو ہر سال 12 ہزار روپے دے رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.