ETV Bharat / state

Stone Pelting on BJP Jan Ashirwad Yatra یاترا پر پتھراؤ کی وجوہات جاننے کے لیے دیکھنے ہوں گے اپوزیشن لیڈروں کے بیانات: وزیر داخلہ - Madhya Pradesh Home Minister on stone pelting

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ کے منسا علاقے میں گذشتہ روز دیر شام جن آشیرواد یاترا کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا، جس کی وجہ سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا
وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 2:15 PM IST

ریوا: وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جن آشیرواد یاترا کے قافلے پر پتھراؤ کے پیچھے کی وجہ جاننے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کے پہلے کے بیانات کو دیکھنے ہوں گے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ یاترا پر پتھراؤ کیوں ہوا، یہ جاننے کے لیے اپوزیشن لیڈروں کے پہلے کے بیانات کو دیکھنا ہوگا، سب کچھ سمجھ میں آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے پہلے ہی کہا تھا کہ منی پور کی طرح یہاں بھی پتھراؤ ہو سکتا ہے، اس طرح وہ اشتعال انگیزی کا کام کر رہے ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے ہریانہ کے نوح کی مثال دی تھی۔ یہ بھی ایک اشتعال انگیز عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں جس کھیما گرجر نامی شخص سمیت دیگر لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، وہ کانگریس سے وابستہ لوگ ہیں۔ کانگریس مایوسی کی طرف بڑھ رہی ہے، اس لیے وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لے گی۔ عوام کو اس بات کو سمجھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اندور میں احتجاجی بجرنگ دل کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

نیمچ ضلع کے منسا علاقے میں کل دیر شام کچھ لوگوں نے جن آشیرواد یاترا کے قافلے پر ہنگامہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا، جس کی وجہ سے کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم، گاڑیوں میں سوار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر محفوظ ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.