ETV Bharat / state

MP Haj Flight Schedule Released مدھیہ پردیش حج پروازوں کا شیڈول جاری

ریاست مدھیہ پردیش کے عازمین کے لیے سفر حج کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں حج پروازیں 4 جون کو اندور سے اور 7 جون سے بھوپال سے روانہ ہوں گی۔

مدھیہ پردیش حج پروازوں کا شیڈول جاری
مدھیہ پردیش حج پروازوں کا شیڈول جاری
author img

By

Published : May 20, 2023, 4:28 PM IST

مدھیہ پردیش حج پروازوں کا شیڈول جاری

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے حاجیوں کے لیے حج کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے حاجی حج پرواز کے دوسرے مرحلے میں رکھے گئے 2 مقامات سے روانہ ہوں گے۔ جہاں اندور کے حاجیوں کی پرواز 4 جون سے شروع ہوگی، وہیں بھوپال کے حاجیوں کی سعودی عرب روانگی 7 جون سے شروع ہوں گی۔ حج پرواز کا شیڈول جمعہ کی شام دیر گئے جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ریاست کے حاجی بھوپال اور اندور ہوائی اڈوں سے پرواز کریں گے۔ اندور امبارکیشن پوائنٹ سے 4 جون سے حج پرواز شروع ہوگی۔ یہ سلسلہ 20 جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران تقریباً 2137 حاجی اندور، دیواس، اجین، رتلام، مندسور، نیمچ، دھار، بڑوانی، جھابوا، علیراج پور، کھنڈوا، برہان پور، کھرگون وغیرہ اضلاع کے روانہ ہوں گے۔ اندور سے جدہ جانے والے ان حاجیوں کی واپسی 15 جولائی سے شروع ہوکر 2 اگست تک جاری رہے گی۔ اندور امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجی بھی جدہ ایئرپورٹ سے ہی واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے حج پروازوں کا عمل 7 جون سے شروع ہو کر 22 جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران تقریباً 2251 حاجی بھوپال، رائسین، سیہور، ودیشہ، ساگر، چھترپور، ٹیکم گڑھ، جبلپور، گوالیار، گنا، راج گڑھ، بیاورا سمیت کئی اضلاع کے لیے روانہ ہوگئے۔ بھوپال سے جدہ جانے والے ان حاجیوں کی واپسی 13 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک جاری رہے گی۔ بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجی مدینہ ایئرپورٹ سے ہی واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ حاجی جنہوں نے حج کی درخواست کے وقت ممبئی کا انتخاب کیا ہے وہ ممبئی ہوائی اڈے سے اپنا سفر شروع کریں گے۔ جب کہ ریوا، بیتول وغیرہ اضلاع کے حاجیوں کو ناگپور ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی کی سہولت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.