ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Haj Committee مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین رفعت وارثی کو کابینی وزیر کا درجہ ملا

مدھیہ پردیش کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ہفتہ کو مختلف کارپوریشن بورڈ کے صدور کو جاری کردہ اسٹیٹس میں آٹھ محکموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 4 کو کابینہ اور 4 کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔

رفعت وارثی کو کابینی وزیر کا درجہ ملا
رفعت وارثی کو کابینی وزیر کا درجہ ملا
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 2:19 PM IST

Updated : Apr 6, 2023, 2:52 PM IST

رفعت وارثی کو کابینی وزیر کا درجہ ملا

بھوپال: انتخابی سال کے پیش نظر مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے نئے نئے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کو کابینی درجہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اب تک ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین وزیر مملکت کا درجہ رکھتے تھے، تاہم حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد انہیں کابینی وزیر کا درجہ ملا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس نئے اعلان کے بعد اب ریاست کی تین مسلم شعبہ ایسے بن گئے ہیں، جن کے صدر کو کابینہ وزراء کا عہدہ ملے گا۔ ان شعبوں میں ریاستی اقلیتی کمیشن اور ایم پی وقف بورڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ہفتہ کو مختلف کارپوریشن بورڈ کے صدور کو جاری کردہ اسٹیٹس میں آٹھ محکموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 4 کو کابینہ اور 4 کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ کی کڑی کے ایک تحت مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کی صدر رفعت وارثی کو بھی کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب حج کمیٹی کے چیئرمین کو کابینہ کا درجہ دیا گیا ہے۔اس سے قبل حج کمیٹی کے چیئرمین کو وزیر مملکت کا درجہ دیا جاتا تھا۔ ریاست میں اقلیتی ادارے عرصہ دراز سے خالی پڑے ہیں۔ ایم پی اسٹیٹ اقلیتی کمیشن، ایم پی وقف بورڈ، ایم پی مدرسہ بورڈ، مسجد کمیٹی جیسے ادارے گزشتہ کئی سالوں سے خلی پڑے ہیں یہاں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر کی تقرری بھی ممکن ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: MP Haj Committee CEO on Haj مدھیہ پردیش حج کمیٹی سی ای او نے حج کے متعلق اہم باتیں بتائی

Last Updated : Apr 6, 2023, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.