بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں حج 2022 کے لیے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست میں تقریباً چار ہزار کے لوگوں نے حج کی فارم پُر کیا تھا لیکن حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ریاست کو 1780 کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ Madhya Pradesh Haj Committee announces lucky draw for Hajj 2022
اسی کے پیش نظر آن لائن قرعہ اندازی پروگرام میں مدھیہ پردیش سے 1780 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا، دو سال بعد سفر حج کے لیے کی گئی قرعہ اندازی پر عازمین حج نے جہاں خوشی کا اظہار کیا۔ وہیں مقدس سفر کے انتظار میں بیٹھے عازمین حج کا نام جب قرعہ اندازی میں سامنے آیا تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔
قرعہ اندازی پروگرام کا انعقاد بھوپال کے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ وہیں اس حوالے سے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم سبھی لوگوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ امسال بھارتی عازمین حج کو سفر حج کی سعادت نصیب ہوگی۔ Hajj 2022 1780 pilgrims Selected in Madhya Pradesh
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ 'آج مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا گیا، جن کا انتخاب ہوا ہے انہیں مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ سفر حج پر جانے والے تمام لوگوں سے یہی بات کہنا چاہتے ہیں کہ وہ مقدس سفر پر جانے سے پہلے پوری تیاری کرکے جائیں۔ حج مقدس سفر ہے اور فریضہ ہے اس کے فرائض ہیں واجبات اور اراکین جاننا بہت ضروری ہے۔ اس لیے جن کا نام قرعہ میں آیا ہے وہ ابھی سے ہی حج کی تربیت اور وہاں جانے کی تیاری شروع کر دیں۔