ETV Bharat / state

Covid Mock Drill مدھیہ پردیش میں 27 دسمبر کو کورونا سے متعلق ماک ڈرل

مدھیہ پردیش میں کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 27 دسمبر کو ماک ڈرل کی جائے گی۔ اس ماک ڈرل میں اسپتال کے انتظامات، آکسیجن، ادویات اور کورونا وائرس سے روک تھام کے لیے ضروری تیاریوں کو بھی دیکھا جائے گا۔Govt To Conduct Covid Response Mock Drill

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 3:34 PM IST

بھوپال: پورے ملک کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی آنے والی 27 تاریخ کو کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کی جائے گی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کل اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ایک بار پھر سے کورونا نے دستک دی ہے۔ ابھی ریاست محفوظ ہے، لیکن ہمارے ملک میں نئے ویریئنٹ داخل ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تفصیلی میٹنگ کے بعد ہدایات دی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج مدھیہ پردیش میں کووڈ سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔MP Govt To Conduct Covid Mock Drill

انہوں نے کہا کہ اب گھبرانے کی ضرورت نہیں، لیکن محتاط رہنے کی بہت ضرورت ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو ابھی تک بوسٹر ڈوز نہیں لگی وہ بوسٹر ڈوز ضرور لیں۔ریاست کو مناسب مقدار میں خوراک ملنی چاہئے اس کے لیے پہل شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو ریاست میں ماک ڈرل کی جائے گی، جس میں اسپتال کے انتظامات، آکسیجن، ادویات اور کوروناسے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریوں کو دیکھا جائے گا۔ بھیڑ والی جگہوں پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک بار پھر سب کو کوروناضابطہ پر عمل کرنا شروع کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Lucknow Medical Team Reviews Mock Drill In Noida: لکھنؤ کی میڈیکل ٹیم نے نوئیڈا کووڈ ہسپتال کا جائزہ لینے کے لئے ماک ڈرل کیا

Amarnath Yatra 2022: پہلگام کے نن ون یاترا بیس کیمپ میں ماک ڈرل کا اہتمام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.