ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا پابندیاں ختم: شیو راج - کرفیو ختم دیگر پابندیاں بھی ہٹا دی گئیں

ریاست مدھیہ پردیش میں رات کا کرفیو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر پابندیاں بھی ہٹا دی گئیں- اب تمام سماجی، سیاسی، تفریحی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پوری صلاحیت کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔

madhya pradesh govt lifts all covid-19 restrictions
مدھیہ پردیش میں لگے کورونا پابندیاں ختم: شیو راج سنگھ چوہان
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 3:47 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ ریاست میں کورونا تقریباً کنٹرول میں ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ایسی پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جو اب تک نافذ تھی۔ یہ پابندیاں کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تھی۔ شیوراج سنگھ چوہان نے سیکرٹریٹ میں ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ ہدایات دیں۔

مدھیہ پردیش میں لگے کورونا پابندیاں ختم: شیو راج سنگھ چوہان

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ اب تمام سماجی، سیاسی، تفریحی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پوری صلاحیت کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ ریاست میں مختلف مقامات پر میلوں کا انعقاد بھی کیا جا سکتا ہے۔

شادی تقریبات میں بھی بغیر کسی حد لوگ شرکت کر سکیں گے۔

وزیر اعلی نے بتایا کی ایک طویل عرصہ پابندیوں کے ساتھ گزرا ہے۔ پابندی ہٹانے کا فیصلہ مجموعی صورتحال پر غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ تمام لوگ جو آخری رسومات اور جنازے میں شرکت کے خواہشمند ہے شریک ہو سکیں گے۔

رات کا کرفیو بھی ختم کیا جا رہا ہے، سنیما ہال، مالز، سوئمنگ پول، جم، یوگا سینٹر، ریستوران، کلب وغیرہ 100 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

اسکول، کالج ہوسٹل، کوچنگ کلاسز پوری صلاحیت کے ساتھ چلائی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اندور: کیلاش وجے ورگیہ نے سلمان خورشید کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا اب کسی بھی سطح پر کوئی لاپروائی نہ برتی جائے باہمی فاصلے کا احتیاط اور ماسک کا استعمال سب کے لیے ضروری ہوگا۔

ان لوگوں کو ہر بات کی اجازت ہوگی جن لوگوں نے اپنے ویکسینیشن کے دونوں ڈوز پوری کر لیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.