ETV Bharat / state

IAS Officer Niyaz Khan: مدھیہ پردیش حکومت نے نیاز خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی - ایم پی حکومت نے آئی اے ایس افسر نیاز خان کو نوٹس جاری کیا

فلم 'دی کشمیر فائلز' کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹس اور بیانات کی وجہ سے تنازعات میں آنے والے آئی اے ایس افسر نیاز خان کو مدھیہ پردیش حکومت نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ MP govt issues notice to IAS officer Niyaz khan

مدھیہ پردیش حکومت نے نیاز خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 11:01 AM IST

فلم 'دی کشمیر فائلز' کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹس اور بیانات کی وجہ سے تنازعات میں آنے والے آئی اے ایس افسر نیاز خان کو مدھیہ پردیش حکومت نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ 23 مارچ کو مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا تھا کہ 'نیاز خان حکام کی لکشمن ریکھا کی حد پار کررہے ہیں۔ حکومت انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے گی اور ان سے جواب طلب کرے گی۔ MP govt issues notice to IAS officer Niyaz khan

واضح رہے نیاز خان گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے ٹویٹس کو لے کر خبروں میں ہیں۔ کچھ روز پہلے انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'دی کشمیر فائلز' کی کمائی تقریباً 150 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر کو اس فلم سے حاصل ہونے والی رقم کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے لیے استعمال کرنی چاہیے۔ MP IAS Officer Niyaz khan On The Kashmir Files

وہیں آئی اے ایس نیاز خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فلمساز اگنی ہوتری نے کہا کہ 'خان کو ان سے ملاقات کا وقت دینا چاہئے تاکہ وہ ملاقات کر سکیں اور بات چیت کر سکیں کہ وہ کشمیری پنڈتوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں اور نیاز خان اپنی کتابوں کی رائلٹی سے اور بحیثیت انتظامیہ آفیسر کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.